محکمہ صحت کی میڈیکل ٹیچنگ ہسپتالوں میں خواجہ سراوں کےلئے الگ بیڈز مختص کرنے کی ہدایت
محکمہ صحت کی میڈیکل ٹیچنگ ہسپتالوں میں خواجہ سراوں کےلئے الگ بیڈز مختص کرنے کی ہدایت
پشاور ۔ 30 جولائی (اے پی پی) محکمہ صحت نے صوبے کے میڈیکل ٹیچنگ ہسپتالوں میں خواجہ سراوں کے لئے الگ بیڈز مختص کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے ، محکمے کے اعلامیے کے مطابق خیبرپختونخوا میں خواجہ سراوں کے لئے اسپتالوں میں الگ بیڈز مختص کئے جائیں گے ،میڈیکل ٹیچنگ اسپتالوں میں خواجہ سراوں کے لئے 5 بیڈز مختص کئے جائیں ، کیٹیگری اے اینڈ بی ہسپتالوں میں 4 ،4اور کیٹیگری سی میں 3 بیڈ زخواجہ سراوں کے لئے مختص ہونگے ، اعلامیے میں تمام ڈی ایچ اوز، ایم ایس، میڈیکل ڈائریکٹرز کو خواجہ سراوں کے لئے بیڈز مختص کرنے کی ہدایت پر عمل درآمد یقینی بنانے کا کہا گیا ہے ، بیڈز مختص کرنے کے بعد متعلقہ ادارے وزارت انسانی حقوق کو رپورٹ بھی کریں گے، محکمہ صحت کے مطابق فیصلے سے خواجہ سراوں کو علاج کی بہتر سہولیات میسر ہوں گی ۔