گھریلو سطح پر سبزیوں کی کاشت کےلئے 8سبزیوں کے بیجوں پر مشتمل پیکٹس کی کچن گارڈننگ پروگرام کے تحت فروخت وسط اگست سے شروع ہو گی

فیصل آباد ۔ 30 جولائی (اے پی پی) محکمہ زراعت پنجاب کے زیر اہتمام گھریلو سطح پر سبزیوں کی کاشت کے منصوبہ ;3939;کچن گارڈننگ پروگرام;3939;کے تحت 50روپے فی پیکٹ کے حساب سے سیڈ پیکٹس کی فروخت 15 اگست سے شروع ہو گی جبکہ31 اکتوبر تک کچن گارڈننگ کے خواہش مند افراد کو ہزاروں کی تعداد میں مختلف سبزیوں کے معیار ی و تصدیق شدہ اور صاف ستھرے بیجوں کے پیکٹس کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھا جائیگا تاکہ گھریلو سطح پر سبزیاں کاشت کر کے نہ صرف سستی ، تازہ ، کھادوں اور زرعی ادویات کے سپرے کے زہریلے اثرات سے پاک سبزیوں کا حصول ممکن ہو سکے بلکہ ملکی معیشت پر بھی بوجھ کو کم کرنے میں مدد مل سکے ۔ محکمہ زراعت کے ذراءع نے بتایا کہ کچن گارڈننگ ایک مفید اور باکفاءت مشغلہ ہے جس سے انسانی ضروریات کی تمام سبزیاں تازہ حالت میں مل سکتی ہیں اور تمام شہری اپنے گھروں میں اپنی ضرورت کے مطابق سبزیاں لگاسکتے ہیں ۔ انہوں نے بتایاکہ کچن گارڈننگ کیلئے گھر کے اندر موجود خالی و بیکار جگہ ، مٹی ، پلاسٹک ، پتھر کے گملوں ، پرانے لکڑی کے کریٹس ، ناکارہ ڈبوں ، پلاسٹک کی بالٹیوں ، ٹوکریوں میں بھی گھریلو استعمال کی سبزیاں با آسانی کاشت کی جا سکتی ہیں ۔ انہوں نے بتایاکہ اس سلسلہ میں عوام کی رہنمائی کیلئے معلوماتی لٹریچر بھی تقسیم کیا جا رہا ہے تا کہ شہریوں کو کچن گارڈننگ میں کسی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔

Shares: