ماہ نور بلوچ نے اپنی ٹیلی فلم کی پہلی جھلک جاری کر دی

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہ نور بلوچ نے نئی ٹیلی فلم کی پہلی جھلک جاری کر دی ہے-

باغی ٹی وی : گزشتہ روزٹوئٹر پر اعجاز اسلم نے ماہ نور بلوچ اور فیصل قریشی کے ساتھ ایک مختصر بوم رینگ ویڈیو شیئر کی تھی اعجاز اسلم نے ویڈیو کو ایک مزاحیہ کیپشن دیتے ہوئے لکھا کہ آدمیوں کے ماہ نور بلوچ کے ساتھ اصلی والی ماہ نور بلوچ-


اداکار نے اپنے مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ مزید معلومات کے لیے ہمارے ساتھ رہیں۔

اداکار کی اس پوسٹ پر قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ یہ ان کے کسی نئے آنے والے پروجیکٹ کی ویڈیو ہے اور ماہ نور بلوچ بہت جلد فیصل قریشی اور اعجاز اسلم کے ہمراہ ایک نجی ٹی وی چینل پر جلوہ گِر ہوں گی تاہم اب ماہ نور بلوچ نے مداحوں کا انتظار ختم کراتے ہوئے اس کے پیچھے کی حقیقت بتا دی ہے-

سدا بہار اداکارہ ماہ نور بلوچ نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی نئی تصویریں شیئر کی ہیں انسٹاگرام پر شیئر کی گئی پہلی تصویر میں ماہ نور بلوچ سفید شرٹ اور نیلی جینز میں ملبوس ہیں-

جبکہ ایک تصویر میں اُنہیں اداکار اعجاز اسلم کے ساتھ بھی دیکھا جاسکتا ہے جو کسی منظر کی تصویر ہے اور انہوں نے اعجاز اسلم اور فیصل قریشی کے ساتھ بوم رینگ ویڈیو بھی شئیر کی-

اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں بتایا کہ ’یہ اُن کی نئی آنے والی ٹیلی فلم کی چند جھلکیاں ہیں ۔

ماہ نور بلوچ کی پوسٹ اداکار اظفر رحمان سمیت سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ وہ اداکارہ کو دوبارہ ٹی وی اسکرین پر دیکھنے کے لیے بہت پُرجوش ہیں۔

واضح رہے کہ ماہ نور بلوچ 14 جولائی 1970 کو بلوچستان میں پیدا ہوئی تھیں، 50 سالہ فنکارہ نے 23 برس کی عمر میں اپنے شوبز کیریئر کا آغاز کیا تھا۔1993 میں ڈرامہ سیریل ’ماروی‘ سے فنی سفر کا آغاز کرنے والی ماہ نور بلوچ اداکاری اور ماڈلنگ کے علاوہ ڈائریکشن اور پروڈکشن کے میدان میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکی ہیں۔

ماہ نور بلوچ ایک شادی شدہ بیٹی کی ماں ہیں لیکن وہ اپنی بیٹی کی ماں کم اور دوست زیادہ نظر آتی ہیں وہ زندگی کی 50 بہاریں دیکھنے کے بعد بھی خوبصورت اور جوان نظر آتی ہیں تاہم سوشل میڈیا پر ماہ نور بلوچ کی تصاویر دیکھ کر شائقین سمجھ نہیں پاتے کہ آخر ماہ نور بلوچ پر بڑھتی عمر کے اثرات واضح کیوں نہیں ہو رہے-

Comments are closed.