سماجی تنظیم ’ایکسٹنکشل ربیلن‘ اور ایمازون واچ کی جانب سے لوگوں میں شعور بیدار کرنے کے لیے ایک انتہائی مختصر دورانیے کی فلم جاری کردی گئی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سماجی تنظیم ’ایکسٹنکشل ربیلن‘ اور ایمازون واچ کی جانب سے لوگوں میں شعور بیدار کرنے کے لیے ایک انتہائی مختصر دورانیے کی فلم جاری کردی گئی جو دنیا بھر میں بے حس مقبول ہو رہی ہے

دونوں تنظیموں کے تعاون سے ماحولیاتی آلودگی کے خلاف اہم کردار ادا کرنے والے ہالی وڈ ہدایت کار شان مینسن نے ’دی گارجین آف لائف‘ نامی انتہائی مختصر فلم جاری کی جس میں صرف ایک ہی کمرے میں کرداروں کو زندگی بچاتے ہوئے دکھایا گیا ہے

انتہائی مختصر دورانیے کی فلم میں ہالی ووڈ بلاک بسٹر فلم جوکر کے ہیرو جیکوئن فیونکس بھی دکھائی دے رہے ہیں فلم میں امریکا کے ایک ہسپتال کا آپریشن تھیٹر دکھایا گیا ہے جہاں ڈاکٹرز انتہائی تشویش ناک حالت میں لائے گئے مریض کی زندگی بچاتے دکھائی دیتے ہیں

تمام ڈاکٹرز اس مریض کو بچانے کی ہر ممکن کوشش کرتے ہیں اور اسے ہوش میں لانے کے دوران کئی طرح کے طبی تجربے بھی آزماتے ہیں تاہم وہ ناکام ہوجاتے ہیں اور مایوس ہو کر مریض کو مردہ قرار دے کر جانے لگتے ہیں تو اسی وقت مر جانے والے مریض کے ہاتھوں کو ہلتا ہوا دکھایا گیا ہے اور ساتھ ہی اس کے چہرے میں نہ بھجنے والی آگ کو دکھایا گیا ہے

ڈاکیومینٹری دی پولیٹیکس آف کلائمٹ چینج کا ٹریلر ریلیز


اور آخر میں مریض کے جسم سے شروع ہونے والی آگ کو دنیا کے نقشے میں دکھاتے ہوئے اسے زمین سے تشبیہ دی گئی ہے کہ سیارے کو ختم ہونے میں ابھی وقت باقی ہے اسے اپنے ہاتھوں سے ختم نہ کریں

مختصر فلم میں دکھایا گیا ہے کہ تیزی سے موسمیاتی تغیراتی تبدیلیوں کی وجہ سے ایمیزون اور آسٹریلیا کے جنگلات میں لگی آگ ہماری زمین کو بلکل تباہ و برباد کر دے گی

ماحولیاتی تحفظ کے لیے کام کرنے والے افراد اور ارکان نے فلم کی تعریف کی ہے اور کہا ہے کہ فلم سے لوگوں کو ماحولیاتی آلودگی سے ہونے والی تباہیاں سمجھنے میں آسانی ہوگی

موسمیاتی ماہرین کے مطابق فضا میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کی مقدار حد سے بڑھ جانے کے باعث گذشتہ کئی برسوں میں موسمیاتی تبدیلی کی رفتار میں خطرناک حد تک تیزی آئی ہے

جبکہ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے سمندری سطح میں اضافہ برف کے پگھلنے کے ساتھ موسم کی شدت میں اضافہ ہوا ہے

Shares: