بالی ووڈ فلم براہمسٹرا جس کو بنانے میں تقریباً ایک دہائی اور پروڈکشن میں پانچ سال لگ چکے ہیں. اب یہ فلم ریلیز کے لئے تیار ہے آئندہ کل سینما گھروں کی زینت بننے جا رہی ہے. فلم کی پرموشن کے بعد اسکی پرائیویٹ سکریننگ کا اہتمام کیا گیا ہے لیکن عالیہ بھٹ جو کہ اس فلم کی ہیروئین ہیں ان کے والد مہیش بھٹ نے پرائیویٹ سکریننگ میں شرکت کرنے سے انکار کر دیا ہے اور کہا ہے کہ میں اس فلم کی پرائیویٹ سکریننگ میں نہیں آئوں گا. اطلاعات ہیں کہ مہیش بھٹ نے کہا ہے کہ وہ پرائیویٹ سکریننگ میں اس لئے نہیںجائیں گے کیونکہ وہ فلم سینما گھر میں پبلک کے ساتھ دیکھیں گے اور
خصوصی طور پر خود ٹکٹ خریدیں گے. ان کا کہنا ہے کہ میں فلم پبلک میںبیٹھ کر دیکھوں گا اور ان کا ری ایکشن براہ راست جج کر سکوں گا. یاد رہے کہ اس فلم میں عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور پہلی بار ایک ساتھ نظر آرہے ہیں. اس فلم کے ہدایت کار آیان مکھر جی ہیں جن کے ساتھ رنبیر کپور پہلے بھی کام کر چکے ہیں لیکن عالیہ آیان کے ساتھ پہلی بار کام کررہی ہیں. کہا جا رہا ہے کہ یہ اب تک کہ ہندوستانی سینما کے لئے بنائی گئی مہنگی ترین فلم ہے فلم چار سو کروڑ کی لاگت سے تیار ہوئی ہے. اس فلم سے پوری ٹیم کو کافی امیدیں وابستہ ہیں.