میں اپنی نجی زندگی کو پرائیویٹ رکھنا چاہتی ہوں حنا الطاف

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ و میزبان حنا الطاف نے کہا ہے کہ وہ اپنے شوہر اداکار آغا علی کے ساتھ اپنی تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر نہیں کرتیں کیونکہ وہ نجی زندگی کو پرائیوٹ رکھنا چاہتی ہیں –

باغی ٹی وی : حال ہی میں حنا الطاف نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی ایک مداح کی گفتگو کا اسکرین شاٹ شیئر کیا جس میں مداح نے اداکارہ سے سوال کیا کہ آپ آغا علی کے ساتھ اپنی تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کیوں نہیں کرتیں؟

مداح کے سوال کا جواب دیتے ہوئے حنا الطاف نے کہا کہ بہت سے لوگ مجھ سے یہی سوال کرتے ہیں لیکن مجھے ذاتی طور پر نہیں پسند کہ اپنی نجی زندگی کو سوشل میڈیا پر شیئر کروں۔

حنا الطاف نے کہا کہ جب آپ اپنی نجی زندگی کو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہو تو جہاں تعریف ہوتی ہے تو وہیں اُس سے کہیں زیادہ افراد تنقید بھی کرتے ہیں، بس اسی وجہ سے میں نے اپنی زندگی کو پرائیوٹ رکھا ہوا ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ میں یہاں کسی کو کوئی مشورہ یا تجویز نہیں دے رہی ہوں، سب اپنی زندگی کے خود ہی باس ہیں تو آپ لوگ وہی کریں جس سے آپ کو خوشی ملتی ہے۔

حنا کا مزید کہنا تھا کہ ذاتی زندگی کو سوشل میڈیا پر شیئر نہ کرکے مجھے خوشی اور راحت ملتی ہے اپنی پوسٹ کے آخر میں حنا نے بتایا کہ جب وہ لاہور تھیں تو ان کی ساس نے انہیں مزے کی بریانی بنا کر کھلائی یہ بات سچ ہے کہ لاہور لاہور ہے-

واضح رہے کہ گزشتہ سال جمعتہ الوداع یعنی 22 مئی 2020 کو چند عزیزوں کی موجودگی میں حنا الطاف نے معروف اداکار آغا علی سے نکاح کیا تھا۔

خیال رہے کہ حنا اور آغا علی نجی ٹی وی چینل ض کے شو دا کپل شو میں میزبانی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں –

Comments are closed.