میں جو بھی کام کرتا ہوں فینز کے لئے کرتا ہوں علی ظفر

0
45

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اور پی ایس ایل فائیو کے لئے مداحوں کے پُر زور اسرار پر ترانہ بنانے والے اداکار اور گلوکار نے کہا کہ جو بھی کرتا ہوں فینز کے لئے کرتا ہوں

باغی ٹی وی : علی ظفر گذشتہ رات اینکر پرسن وسیم بادامی کے شو میں جلوہ گر ہوئے جہاں انہوں نے پی ایس ایل فائیو کے ترانے میلہ لوٹ لیا کے ساتھ ساتھ اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے بھی کئی رازوں سے پردہ اٹھایا

وسیم بادامی نے انٹر ویو کے آغاز میں علی ظفر سے پوچھا کہ بھائی حاظر ہے والا کیا معاملہ ہے ? یہ کونسا بھائی ہے کراچی والا یا کونسا ?

اس پر علی ظفر نے کہا وہی کراچی ولا بھائی ہی سمجھ لیں تاہم علی ظفر نے بھائی حاظر ہے کا انتخاب کرنے کی وجہ بتائی انہوں نے کہا میں نے سوچا ایسے سب آسان ہو جائے گا انہوں نے وسیم بادامی کو بھی پیشکش دیتے ہوئے کہا کہ اگر انہیں بھی زندگی مہں یا ازدواجی زندگی میں یا کہیں بھی کبھی کوئی مسئلہ ہو تو جو آپ بھائی کو بولیں گے حل ہو جائے گا

علی ظفر نے کہا علی عظمت کی بلاگرز خریدنے والی بات پر کہا کہ بھائی بُرا نہیں مانتا بس مانتا ہے

علی ظفر کے پی ایس ایل فائیو ترانے کی پشتواور پنجابی میں ڈبنگ


واضح رہے علی عظمت نے وسیم بادامی کے مذکورہ شو میں ہی کہا تھا کہ ان کے گانے کو منفی رد عمل دلانے کے لئے پچھلے سیزنز کے گلوکاروں نے بلاگرز خریدے ہیں

وسیم بادامی نے پوچھا کہ میلہ لوٹ لیا عنوان سے آپ کیا کسی کو پیغام دینا چاہتے ہیں اور یہ انتخاب آپ نے کیوں کیا ? اس پر علی ظفر نے کہا کہ نہیں بھائی پیغام دیتا نہیں ہے بھجواتا ہے گلوکار نے کہا کہ بات جو شاعری میں کی جائے اس سے بہتر کوئی بات نہیں ہوتی یہ ایک عام بات ہے اگر میلہ ہے تو اس میں آپ کیا کریں گے یا تو آپ کھو جائیں گے یا لُوٹ لیں گے

شو کے میزبان نے علی ظفر سے سوال کیا کہ کیا گانا پہلے سے تیار تھا ?

علی ظفر نے کہا کہ گانے آسمانوں پر پہلے سے تیار ہڑے ہوتے ہیں ان کو کسی بھی وقت پکڑ لینا ہوتا ہے اور جب وقت آیا تو میں نے اُسے تیزی سے پکڑ لیا دُھن کے حوالے سے علی ظفر نے بتایا کہ وہ پہلے سے میرے ذہن میں چل رہی تھی اور جب آپ نے ترانہ بنانے کا کہا تو یہ کونیکٹ ہو گئی میں نے سٹوڈیو میں جا کر ریکارڈ لکر لی

علی ظفر کے پی ایس ایل ترانے نے میلہ لُوٹ لیا


یاد رہے علی ظفر سے پی ایس ایل کے لیے ترانہ بنانے کے لئے بھی وسیم بادامی نے اپنے اسی مذکورہ شو میں کہا تھا جس کے جواب میں علی ظفر نے اعلان کیا تھا کہ وہ مداحوں کے لئے کچھ بھی کرنے کو تیار ہیں

علی عظمت کی ڈانس اسٹیپس کی ویڈیو بھیجنے کے بارے میں سوال پر علی ظفر نے کہا کہ علی عظمت نے کہا تھا وہ ویڈیو بھیجیں گے لیکن انہوں نے نہیں بھیجی علی ظفر نے مزید کہا کہ میں ہمیشہ ان کی عزت کرتا ہوں وہ ہمارے ملک کے راک سٹار ہیں انہوں نے ہی ہمیں انسپائر کیا ہے

علی ظفر نے کہا میں ان کی ویڈیو کا انتظار کر رہا تھا اگر وہ ویڈیو بھیج دیتے تو میں اپنی ویڈیو میں شامل کر لیتا ہم نے علی بھائی کو کبھی ڈانس کرتے نہیں دیکھا اگر ان کا ڈانس ویڈیو میں شامل ہو جاتا تو ویڈیو دیکھنے کا برا مزہ آتا لیکن ان کی مرضی انہوں نے ڈانس اسٹیپس نہیں بھیجے

علی ظفر نے وسیم بادامی سے کہا کہ اب اگر ویڈیو آ گئی تو آپ ہر لمحہ ہے پُرجوش میں ان کا کلپ چلا دینا

علی ظفر کے پی ایس ایل ترانے کے لئے ویڈیو بنا کر بھیجوں گا علی عظمت


علی ظفر نے ہر لمحہ ہے پُرجوش کے پلیٹ فارم پر مداحوں لوگوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ہماری کو ئی لڑائی نہیں ہے مذاق مستی اپنی جگی ہے انہوں نے کہا کہ ہماری انڈسٹری چھوٹی سی ہے سب مل جُل کر بہت اچھی طرح سے رہتے ہیں کبھی کبھار تو بھائیوں میں بھی لڑائی ہو جاتی ہے یہ بھی ویسے ہی ہے نہ ہماری لڑائی ہوئی ہے نہ کروائی گئی ہے

اپنے کرئیر کی شروعات کے بارے میں علی ظفر نے بتایا کہ وہ ہمیشہ سے گائیک بننا چاہتے تھے لیکن البم بنانے کے لئے ویڈیو بنانے کے لئے پیسے کی ضرورت ہوتی ہے جو کہ اُس وقت میرے پاس نہیں تھا لیکن مجھے پینٹنگ اور ڈرائینگ آتی تھی جو میں نے اپنے والد سے سیکھی تھی تو میں نے اپنے والد سے کہا کہ میں اپنا کرئیر شروع کرنا چاہتا ہوں اس کے لئے میں کمانا چاہتا ہوں

علی ظفر نے مزید بتایا کہ مین اپنا پینٹنگ کا سامان لے کر پی سی ہوٹل گیا اور وہاں لابنگ میں پینٹنگ بنانے شروع کی جس سے میں 20 سے پچیس ہزار مہینہ کما لیتا ہوں انہوں نے بتایا ساتھ مین وہ غزل نائٹ پارٹیز مین ساری ساری رات گاتے تھے وہاں سے بھی بیس سے پچیس ہزار کما لیتے تھے اور یہ پیسے کما کر خوشی ہوتی تھی کہ میں نے اتنے زیادہ پیسے کما لئے

انہوں نے کہا پھر میرے پاس اتنے پیسے جمع ہو گئے کہ میں نے حقہ پانی اور چھنو بنایا چھنو کے بعد سے اب تک یعنی 2003 سے اب 2020 تک سترہ سال ہوگئے آپ سب کے سامنے ہوں

شادی کے حوالے سے بھی علی ظفر نے بات کی اور بتایا کہ انہوں نے اپنی بیوی عائشہ کو متاثر کرنے کے لئے فون پر ریچرڈ مارکس کا گانا سنا یاتھا اور میرا گانا سُن کر وہ بہت متاثر ہوئیں پھت میں نے شادی کے لئے پرپوز کر دیا علی ظفر طر بتایا ان کے دو بچے بیٹا ازان اور بیٹی لائزہ ہیں

خیال رہے کل رات ہی علی ظفر کی اہلیہ عائشہ ظفر کی سالگرہ تھی انہوں نے اہلیہ کو آن ائیر مذکورہ شو میں لائیو کال پر ہی ایک رومانٹک گانا گا کر سالگرہ وش کی

وسیم بادامی نے کہا کہ انہوں نے بھی ایک مرتبہ الزام لگایا تھا کہ ان کے خلاف سوشل میڈیا پر بلاگرز کے ذریعے سازش کی گئی ہے لیکن اب علی عظمت کی بات پر آپ نے اتنا رد عمل کیوں دیا ?

اس کے جواب میں علی ظفر نے کہا کہ میرے خلاف سازش کے میں نے ایف آئی اے کو ثبوت دیئے تھے تمام جعلی اکاؤنٹس ایف آئی اے میں جمع کروائے تھے تو جب آپ کسی پر الزام لگاتے ہیں تو آپکو اس پر ثبوت بھی پیش کرنے چاہیئے

علی ظفر کے پی ایس ایل ترانے کی پہلی جھلک جاری


رہے کہ گذشتہ ماہ 20 فروری کو پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو کا گانا ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سےنہ صرف مسترد کردیا گیاتھا بلکہ گانے پر شدید تنقید بھی کی گئی تھی اورلوگوں کو پی ایس ایل کے ابتدائی تین سیزن کے گانے گانے والےعلی ظفر کی یاد ستانے لگی تھی جس کے بعد علی عظمت نے ایک انٹرویو میں دعوی کیا تھا کہ پی ایس ایل کے لیے گزشتہ ترانوں کے گلوکار نے بلاگرز کو خرید کر تیار ہو کے خلاف ٹوئٹس کروائیں

اس کے بعد علی ظفر کی ایک طنزیہ ویڈیو سامنے آئی تھی جبکہ مداحوں کے اصرار پر انہوں نے بھی پی ایس ایل کے لیے اپنا گانا بنانے کا اعلان کردیا تھا

Leave a reply