![آزاد-کشمیر-الیکشن-میں-نے-نتائج-تسلیم-نہیں-کئے-نہ-کروں-گی-مریم-نواز #Baaghi](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2021/07/آزاد-کشمیر-الیکشن-میں-نے-نتائج-تسلیم-نہیں-کئے-نہ-کروں-گی-مریم-نواز.jpg)
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نےکہاہےکہ میں نےنتائج تسلیم نہیں کئے اورنہ کروں گی،میں نےتو 2018ءکےنتائج بھی تسلیم نہیں کیےنہ اس جعلی حکومت کوماناہے۔
باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ٹوئٹر پر آفق احمد نامی صارف نے مریم نواز کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ الیکشن کےنتائج تسلیم کرکےسنگین غلطی کررہی ایسےنتائج تسلیم کرناسلیکٹیڈاورسلیکٹروں کی حوصلہ افزائی کرنےجیسا اس طرح رزلٹ تسلیم کرکےآپ 2023کاالیکشن بھی ان کی جھولی میں ڈال رہی ہیں جب اُنھیں پتہ ہےہم جو مرضی کرئیں کچھ نہیں ہوناتووہ پہلےسےزیادہ طاقت کےساتھ آپ کودبائیں گے-
میں بالکل مایوس نہیں ہوں۔مسلم لیگ ن نے ایک دھاندلی زدہ الیکشن میں بھی بہترین مقابلہ کیا ہے اورشیم پیج کو بہت ٹف ٹائم دیا ہے۔ کسی بھی منصفانہ الیکشن میں یہ ن کے سامنے کھڑے بھی نہیں ہو سکتے انشاءاللّہ۔خوشی کی بات یہ ہے کہ ن کشمیر میں ایک عوامی طاقت کے طور پر ابھری ہے اور جاگ رہی ہے https://t.co/SAUGD05Kfj
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) July 25, 2021
جس پر مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ میں بالکل مایوس نہیں ہوں،مسلم لیگ ن نے ایک دھاندلی زدہ الیکشن میں بھی بہترین مقابلہ کیا ہے اورشیم پیج کو بہت ٹف ٹائم دیا ہے،کسی بھی منصفانہ الیکشن میں یہ ن کےسامنے کھڑے بھی نہیں ہو سکتے انشاءاللّہ ،خوشی کی بات یہ ہے کہ ن کشمیر میں ایک عوامی طاقت کے طور پر ابھری ہے اور جاگ رہی ہے۔
میں نے نتائج تسلیم نہیں کیے ہیں اور نا کروں گی۔ میں نے تو ۲۰۱۸ کے نتائج بھی تسلیم نہیں کیے نا اس جعلی حکومت کو مانا ہے۔ ورکر اور ووٹرز کو شاباش دی ہے۔ اس بے شرم دھاندلی پر کیا لائحہ عمل ہو گا، جماعت جلد فیصلہ کرے گی انشاءاللّہ https://t.co/tgaO8TrH9H
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) July 25, 2021
مریم نواز کا کہنا تھا کہ میں نے نتائج تسلیم نہیں کیے ہیں اور نا کروں گی، میں نے تو 2018ء کے نتائج بھی تسلیم نہیں کیے نا اس جعلی حکومت کو مانا ہے، ورکر اور ووٹرز کو شاباش دی ہے، اس بے شرم دھاندلی پر کیا لائحہ عمل ہو گا؟ جماعت جلد فیصلہ کرے گی، انشاءاللّہ۔