میدان میں لڑنے کے لیے ہمارے سامنے آئے تو تمہارا انجام دنیا کے لیے عبرت ناک ہوگا، اسلامک جہاد
میدان میں لڑنے کے لیے ہمارے سامنے آئے تو تمہارا انجام دنیا کے لیے عبرت ناک ہوگا، اسلامک جہاد نے صہیونیوں کو پیغام دے دیا
باغی ٹی وی : فلسطین میں اسلامک جہاد کے ابو حمزہ نے اسرائیل کی غاصب صہیونی فورسز کو خبردار کیا ہے کہ اسرائیل ان کو ہلکا نہ لے اگر مسجد اقصیٰ کو نقصان پہنایا گیا تو وہ ان کا وہ حشر کریںگے جو کبھی کسی نے نہیںدیکھا . زمین حملوں میں ہم یہودیوں پر ایسی قیامت ڈھائیںگے کہ جس کا وہ کبھی تصور بھی نہیں کر سکتے .
ابو حمزہ کا کہنا تھا ہم ایک بار پھر اپنی مجاہد اور صابر ملت پر فخر کرتے ہیں، جس نے عیدالفطر کے دنوں میں خون اور شہادت کا رنگ دیکھا ہے اور دشمن کے خلاف جنگ میں ہمارا بھرپور ساتھ دیتے ہوئے قدس شریف اور مسجد اقصیٰ پر اپنے پیاروں کی جانیں قربان کر رہی ہے۔ہم اتنی قربانیا دے کر بھی اس قدر ثابت قدم ہیں اور اسرائیل اپنے تمام تر وسائل کے باوجود بھی خائف ہے ان کی رات کی نیندیں حرام ہیں .
القدس بٹالینز کے ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ دشمن کی جارحیت ہرگز اسلامی مزاحمت کی اسٹریٹجی تبدیل نہیں کرسکتی اور اسے عبرتناک شکست کھا کر میدان چھوڑنا پڑے گا۔ ابو حمزہ نے مزید کہا: "اسلامی مزاحمت پہلے کی طرح طاقتور اور مستحکم باقی رہے گی۔
انہوں نے کہا کہ غاصب صہیونی رژیم کی جانب سے سینکڑوں فضائی حملوں اور اس کے نتیجے میں ہونے والی وسیع تباہی کے باعث ہم ملت فلسطین کے فرزندوں کا دفاع کرنے کا بھرپور حق رکھتے ہیں۔ ہم تمہیں دکھا دیں گے کہ کیسے فوجی ٹریننگ کے دوران ہماری تیاری ہے . . ہمارے جزبوں کے سامنے تم راکھ کا ڈھیر ثابت ہوگے
اسرائیل کی فلسطینیوں پر ظلم و بربریت کا سلسہ جاری ہے . ، غزہ میں ظالم صیہونی فوجوں کے تازہ حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد ایک سو انیس تک پہنچ گئی ، شہید ہونے والوں میں اٹھائیس بچے اور سات خواتین بھی شامل ہیں۔
ظالم اسرائیل کے غزہ پر قیامت خیز بمباری جاری ہے . ، فضائی حملوں میں شہدا کی تعداد 119 ہو گئی، بمباری سے پانچ سو سے زائد فلسطینی زخمی ہیں،اس اندوہ ناک بمباری سے عمارتیں تباہ ہوچکی ہیں.
اسرائیل کی بربریت جاری ، شہید فلسطینی بچوں اور عورتوں کی تعداد مزید بڑھ گئی