میں آپ سے نہیں مل سکتی،مریم نواز

0
57

میں آپ سے نہیں مل سکتی،مریم نواز

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے اپنے والد نواز شریف کی سالگرہ پر کہا ہے کہ آج آپ کی سالگرہ ہے،آپ سے مل نہیں سکتی مگر حوصلہ اس بات کا ہے کہ میں آپ کے نظریات اور جدوجہد پر ثابت قدمی سے کھڑی ہوں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ الحمدُللّہ میرے قدم اس راستے سے ڈگمگائے نہیں جس راستے پر آپ اپنی قوم کے لئے چل رہے ہیں۔ اللّہ کرے ہماری اگلی ملاقات آپ کی مکمل صحت کے ساتھ ہو۔ سالگرہ مبارک بو

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ میں آپ کی بیٹی بھی ہوں اور آپ کے سیاسی نظریے، بصیرت کی پیروکار بھی۔ آپ کی بیٹی ہونا ایک اعزاز بھی ہے اور ایک عظیم ذمے داری بھی۔ ایک بیٹی کی حیثیت سے اپنے والد اور ایک کارکن کے طور پر اپنے قائد کے لئے دعا گو ہوں کہ اللہ تعالی آپ کا سایہ پاکستان اور ہم سب پر تادیر قائم رکھے۔ آمین

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ اتحاد، ایمان، تنظیم۔ یہ وہ رہنما اصول ہیں جو بانی پاکستان نے اس ملک کے عوام کو سمجھائے۔ آج قائد اعظم کی یوم پیدائش پر وعدہ کرتے ہیں کہ ان اصولوں پر چلتے ہوئے ہم پاکستان کو ایک فلاحی اور جمہوری ریاست بنائیں گے جہاں آئین بالادست ہوگا اور عوام کو حقِ حکمرانی حاصل ہوگا انشاءاللّہ۔

پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کا خواب کب پورا ہو گا؟ وزیراعلیٰ پنجاب نے کیا بڑا دعویٰ

بانی پاکستان کے یوم پیدائش پر وزیراعلیٰ سندھ نے دیا اہم پیغام

ہم ملک کو مستحکم، خوشحال اور ترقی یافتہ بنا سکتے ہیں؟ گورنر سندھ نے بتا دیا

بانی پاکستان کے یوم پیدائش پر صدر مملکت کا اہم پیٍغام

چیلنجوں اور مشکلات سے نبرد آزما ہونے کیلئے کیا کرنا ہو گا، وزیراعظم کا اہم پیغام

گورنر و وزیراعلیٰ سندھ کی مزار قائد پر حاضری

دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو ختم نہیں کرسکتی،آرمی چیف کا پیغام

بانی پاکستان کے یوم پیدائش کے سلسلے میں ملک بھر میں تقریبات منعقد کی جارہی ہیں جبکہ سرکاری اور نجی سطح پر سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام مختلف تقاریب اور سیمینارز کا اہتمام کیا گیا ہے جس سے خطاب کے دوران مقررین بانی پاکستان کی ملک و ملت کیلئے گرانقدر خدمات کو خراج عقیدت پیش کررہے ہیں۔

پرامن، خوشحال اور مساوات پر مبنی پاکستان چاہتے ہیں، بلاول

Leave a reply