مزید دیکھیں

مقبول

جعفر ایکسپریس حملہ، 104 مسافرباحفاظت باز یاب، 16دہشت گرد ہلاک

کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر حملے...

درخت لگائیں، آنے والی نسلوں کو بچائیں

درخت لگائیں، آنے والی نسلوں کو بچائیں تحریر:ملک ظفراقبال درخت لگانا صدقہ...

امریکن سیکریٹری دفاع کا بھی افغان دہشتگرد پکڑنے پر پاکستان کا شکریہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بعد امریکن سیکریٹری دفاع...

فلم انڈسٹری کی آخری مغل میں ہوں آشا بھوسلے کا دعوی

بالی وڈ کی سینئر گلوکارہ آشا بھوسلے جو کہ ستمبر کے مہینے میں 90 برس کی ہوجائیں گی ، ان کی سالگرہ کے موقع پر دبئی میں ایک کنسرٹ کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں گلوکارہ لائیو پرفارم کریں گی، گزشتہ دنوں ممبئی میں ایک تقریب رکھی گئی جس میں آشا بھوسلے نے کہا کہ میں بالی وڈ کی ہسٹری جانتی ہوں اور اس وقت میں ہی ایسی ایک خاتون ہوں جس کو سب کا پتہ ہے ، آج جتنے بھی فنکار موسیقار و دیگر کام کررہےہیں وہ میرے سامنے ہی پیدا ہوئے ہیں. انہوں نے خود کو بالی وڈ کی آخری مغل قرار دیدیا .

انہوں نے اس تقریب میں یہ بھی کہاکہ آج میوزک اچھا بن رہا ہے، اگر پرانے گانوں کو ری مکس کیا جاتا ہے تو مجھے بالکل بھی برا نہیں لگتا . انہوں نے کہا کہ وقت بدل گیا ہے آج کے دور کے مطابق اگر گانوں کو ری مکس کیا جائے تو اچھی بات ہے بس ری مکس اچھا ہونا چاہیے برا نہیں ہونا چاہیے.انہوں نے کہا کہ آج کی نسل کے مزاج کے مطابق پرانے گانوں کو بنانے میں کوئی برائی نہیں ہے. میں خوش قسمت ہوں کہ آج بھی لوگ مجھے پسند کرتے ہیں اور مجھے سننا چاہتے ہیں.

میری تنقید سے کوئی بھی اداکار ناراض نہیں ہو گا ماریہ واسطی

جمال شاہ نے وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت کے عہدے کا چارج سنبھال …

ثانیہ سعید نے سجل علی کو باکمال اداکارہ قرار دیدیا