اداکارہ شہنازگل نے حال ہی میں ایک تقریب میں شرکت کی وہاں انہوں نے کہا کہ انسان خطائوں کا پتلا ہے اور ہر انسان سے غلطی ہوتی ہے ، مجھ سے بھی ہوتی ہیں ، اگر آپ کو لگتا ہے کہ میں غلطیوں سے مبرا ہوں یا مجھ سے غلطیاں نہیں ہوتیں یہ آپ کی غلط فہمی ہے ، میں غلطیاں اگر کرتی ہوں تو میں ان سے سیکھتی بھی ہوں اور انسان کو ان سے سیکھنا چاہیے جو انسان اپنی غلطیوں سے نہ سیکھیں وہ عمر بھر مسائل کا شکار رہتے ہیں، شہناز گل نے مزید کہا کہ انسان کی زندگی چھوٹی سی ہے اس زندگی کو بھی لڑ جھگڑ کر کیوں گزارنا ہم سب کو کوشش کرنی چاہیے کہ

ہم اپنے ہر پل کو بھرپور جئیں کیونکہ کیا پتہ کل ہو نہ ہو. انہوں نے کہا کہ مجھے بہت خوشی ہے کہ بالی وڈ‌میں‌میری اینٹری سلمان خان کی فلم کسی کا بھائی کسی کی جان سے ہوئی ہے. مجھے اچھا لگتا ہے جب لوگ مجھے کہتے ہیں کہ میں ان کو اچھی لگتی ہوں، اب میری کوشش ہے کہ میں اچھا کام کروں اور ایسا کام کروں جو میری پہچان بن جائے. یاد رہے کہ شہنازگل بالی وڈ کی توجہ کا مرکز بگ باس سیزن 13 کے بعد بنی .

Shares: