گلوکارہ حمیرا ارشد جن کے کریڈٹ پر بےشمار سپر ہٹ نغمے ہیں ، حمیرا ماڈل احمد بٹ کے ساتھ اپنی شادی کو لیکر کافی زیادہ چرچا میں رہی ہیں، حمیرا ارشد نے ہمیشہ اپنے سنگنگ کیرئیر پر توجہ دی ہے. حمیرا ہنس مکھ ہیں اور ہمیشہ ہی مسکراہٹ چہرے پر سجائے رکھتی ہیں. حمیرا ارشد نے ریمبو اور صاھبہ کو انٹرویو دیتے ہوئے اپنی بچپن کی عادات کے ھوالے سے بتایا. انہوں نے انکشاف کیا کہ میں بچپن میں بہت بھوکی اور لالچی قسم کی بچی ہوتی تھی ، میں کھانے پینے کی بہت شوقین تھی خصوصی طور پر کولڈ ڈرنک کی بہت زیادہ دیوانی تھی. ہمارے گھت میں اکثر مہمان آتے تو ان کے آگے کولڈ ڈرنک رکھی جاتی ، اور جب مہمانوں کو کولڈ ڈرنک دی جاتی تو میں سامنے
کھڑی دیکھتی رہتی اور دعا کرتی کہ اللہ کرے یہ کولڈ ڈرنک نہ ہی پیئے، میں نے اپنے بھائیوں سے کہا کہ کوئی حل نکالو کے ہمیں بھی کولڈ ڈرنک مل جایا کرے ، تو ہم نے حل یہ نکالا کہ ہم ہمارے ڈرائنگ روم کے صوفوں کے پیچھے چھپ کر بیٹھ جاتے ، جیسے ہی مہمان کو کولڈ ڈرنک دی جاتی ، وہ پی کر زمین پر رکھتا تو میں اٹھا کر پی جاتی ، اور پھر دیکھتی کہ زیادہ تو کم نہیںکر دی، مہمان اکثر امی سے کولڈ ڈرنک دیکھ کر کہتے کہ لگتاہے آپ کے گھر جن ہیں تو امی حیران ہر کر پوچھتی لیکن مہمان بتاتا تھوڑی تھا کہ کولڈ ڈرنک کم ہو گئی ہے. حمیرا نے بتایا کہ ہم نے کبھی مہمانوں کو شک نہیں ہونے دیا کہ ان کی کولڈ ڈرنک ہم کم کررہے ہیں.