میں نے کوئی ڈیل نہیں کی اور نا ہی دبئی گئی، لاہور ہی ہوں تو انصاف لے کر رہوں گی، عظمیٰ خان
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اداکارہ عظمیٰ خان نے کہا ہے کہ میں نے کوئی ڈیل نہیں کی اور نا ہی دبئی گئی، لاہور ہی ہوں تو انصاف لے کر رہوں گی،
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اداکارہ عظمیٰ خان نے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں ادارکارہ عظمیٰ خان نے کہا ہے کہ میں ایک بات سن رہی ہوں کہ میری صلح ہو گئی ہے اور میں پاکستان چھوڑ کر دبئی شفٹ ہو گئی ہوں ، ایسی بات نہیں میں لاہور میں ہوں،
عظمیٰ خان کا کہنا تھا کہ آئی جی پنجاب مجھ سے ملیں ،پولیس کے کچھ لوگ صلح کے لئے بول رہے ہیں اور کچھ میرے ساتھ کھڑے ہیں، میں چاہتی ہوں کہ آئی جی پنجاب کا جو فیصلہ ہو گا وہ مانوں گی، وہ صلح کا کہیں گے توصلح کر لوں گی،میرے ساتھ جو ہوا مجھے معافی نہیں مل رہی ہے اور بار بار یہی کہا جا رہا ہے کہ لوگوں کی طرف سے کہ ڈیل کر لیں، پیسوں پر بات ختم کر لیں، آپ کے لئے اچھا نہیں ہو گا، آپ کی جان کو خطرہ ہو سکتا ہے،
https://twitter.com/uzmaaaK/status/1266450592752447488?s=08
عظمیٰ خان کا مزید کہنا تھا کہ میرے ساتھ بہن بھی ہے، ابھی تو ٹھیک ہوجائے گا لیکن سال بعد بھی وہ نقصان پہنچا سکتے ہیں،کسی کیس میں ڈال دیں گے، کچھ لوگ کہہ رہے ہیں کہ مروا دیں گے، مر تو میں ویسے ہی گئی جو ان لوگوں نے میرے ساتھ کیا،پوری دنیا میں بدنام کر دیا، میں تو مرنے کے مقام پر تھی جو وہ کر کے گئے تھے، میں دو دن کمرے سے نہیں نکلی، انہوں نے ویڈیو لیک کی پھر میں انسٹا گرام اور فیس بک کا اکاؤنٹ ڈیلیٹ کیا
واضح رہے کہ عظمیٰ تشدد کیس میں پولیس نے کاروائی کا اعلان کرتے ہوئے ملک ریاض کی بیٹی آمنہ عثمان زوجہ ملک عثمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ،ذرائع کے مطابق یہ مقدمہ تھانہ ڈیفینس سی لاہور میں درج کیا گیا ہے
اس مقدمے میں آمنہ عثمان ملک ، اورملک ریاض کی بیٹیوں کومورد الزام ٹھہرایا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہےکہ عظمیٰ خان لاہور میں اپنی رہائش گاہ میں موجود تھیں کہ آمنہ عثمان ملک اورملک ریاض کی دونوں بیٹیاں مسلح گارڈز کے ساتھ اس کے گھرمین گھس آئیں اورتشدد کرنے کے ساتھ ساتھ برا بھلا بھی کہا ، عظمیٰ خان کی طرف سے اس درخواست میں کہا گیا ہےکہ آمنہ عثمان ملک نے اسکو دھمکیاں بھی دیں ہیں
ایف آئی آر میں کہا گیا ہےکہ ملک ریاض کی بیٹیاں طاقت کے بل بوتے پرہمارے گھرآئیں اورآتے ہی ہمیں تشدد کا نشانہ بنانا شروع کردیا گیا
ملک ریاض کی بیٹی نے شوہر کے ساتھ رنگ رلیاں منانے والی اداکاراؤں کو آگ لگانے کیلئے مٹی کا تیل ڈال دیا
ملک ریاض کی بیٹی شوہر کے ساتھ رنگ رلیاں منانے والی اداکاراؤں کے ساتھ غصے میں آ گئیں جس پر انہوں نے دو اداکاراؤں عظمیٰ خان اور ہما خان پر مٹی کا تیل ڈالا ہے، ملک ریاض کی بیٹی نے مٹی کا تیل ڈرانے کے لئے ڈالا ہے یا آگ لگانے کے لئے واضح نہیں ہو سکا
ملک ریاض کے باپ سے پیسے لے کر نہیں کھاتا، کوئی آسمان سے نہیں اترا کہ بات نا کی جائے، اینکر عمران خان
عظمیٰ تشدد کیس پر کمزور ترین ایف آئی آر بنائی گئی ، حسان نیازی کا شیریں مزاری سے تعاون کا مطالبہ
عظمیٰ تشدد کیس، مجھے خریدنے کیلئے بڑی بڑی آفرز کی جا رہی ہیں ، نہیں بکوں گا، حسان نیازی
عظمیٰ خان کی پریس کانفرس چینلز نے کیوں نہ دکھائی، طاقتور لوگ اثر انداز ہوگئے.
عظمیٰ سسٹرز تشدد کیس میں ملک ریاض کی بیٹی ملوث، ثبوت سامنے آ گئے
ملک ریاض کی فیملی کے تشدد و دھمکیوں کی ایک اور ویڈیو منظر عام پر
عظمیٰ تشدد کیس، پولیس مجرموں کو گرفتار کرے، سزا ملے تا کہ عبرت کا نشان بنیں، اعجاز چودھری
شادی شدہ کامیاب مرد سے پیسے کی خاطر جسمانی تعلق رکھنا عورت کی تذلیل ہے۔ فرح سعدیہ
خواتین کو جب اعتکاف کی مبارکباد دینے جائیں تو صرف مٹھائی لے کر جائیں. شفاعت علی
سوشل میڈیا پر تیل ڈالنے کی ویڈیو وائرل ہو چکی ہے،ملک ریاض کی بیٹی ، اپنے نجی محافظوں کے ساتھ زبردستی معروف ماڈل عظمہ خان کے گھر داخل ہوئی ، انہوں نے ماڈل پر پٹرول پھینک دیا اور اس کی بہن ہما خان اور عظمیٰ خان کو مبینہ طور پرجلانے کی دھمکی بھی دی۔
ملک ریاض کی بیٹی کی جانب سے اداکاراؤن پر تیل ڈالنے اور انہیں آگ لگانے کی دھمکی پر اداکارائیں خوفزدہ ہو گئیں،ملک ریاض کی بیٹی کے ساتھ موجود ایک خاتون ان اداکاراؤں کو دھمکیاں بھی دے رہی ہے
عظمیٰ تشدد کیس میں تاحال کوئی گرفتاری نہیں، کہیں انہیں فرار تو نہیں کروا دیا ؟ حسان نیازی