اداکارہ حمائمہ ملک جنہوں نے دا لیجنڈ آف مولا جٹ‌ میں دارو نتنی کا کردار ادا کیا ہے انہیں ہر طرف سے بہت زیادہ پذیرائی مل رہی ہے. انہوں نے دارو نتنی کے کردار میں ثابت کیا ہےکہ اگر سچ میں دارو نتنی ہوتی تو شاید وہ ایسی ہی ہوتی. حمائمہ ملک نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ دا لیجنڈ آف مولا جٹ کے بعد انہوں نے ایک ڈرامہ کیا ہے جس کانام ہے جندو اسے انجم شہزاد نے ڈائریکٹ کیا ہے. اور بہت ہی خوبصورت انداز میں لکھا گیا ہے ایسے ڈرامے کرکے مجھے فخر ہوتا ہے اور فخر ہوتا ہے ایسے ڈائریکٹرز اور رائٹرز پہ. میں‌ نے یہ ڈرامہ تین ماہ تک ریگستان میں شوٹ کیا.اب ایسے ڈرامے کرنے کے بعد میں تو بالکل بھی ساس بہو والے ڈرامے نہیں کر سکتی.

میں‌نے ایک ڈرامہ سائن کیا جس میں پہلے دن سیٹ پر گئی تمام دن ڈائننگ ٹیبل کے ہی سین ہوتے رہے میں
تو اکتا گئی اور ڈرامہ چھوڑ کر واپس آگئی ، ہمارے ڈرامے ان چیزوں سے باہر ہی نہیں نکل رہے بہو کو ساس نے تھپڑ مار کر گھر سے باہر نکال دیا ، بھابھی کو دیور سے پیار ہو گیا دیور کو جیٹھانی سے پیار ہو گیا ، کیا ہے یہ سب ؟ میں یہ سب کچھ نہیں کر سکتی اگر مجھ سے کام لینا ہے تو مختلف ہو اور جو کرنے کے قابل ہو وہ مجھے آفر کریں میں ضرور کروں گی.

Shares: