بھارتی گلوکار بادشاہ کے کنسرٹ کے دوران کی ایک وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص کنسرٹ کے دوران گر جاتا ہے، سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہےکہ کنسرٹ کے دوران جو شخص سٹیج سے گرا ہے وہ بادشاہ ہے، اس قسم کے تبصرے جب گلوکار بادشاہ تک پہنچے تو انہوں نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ایسا نہیں ہے کہ میں کنسرٹ کے دوران سٹیج سے گرا ، یقینا کوئی شخص گرا تھا لیکن وہ میںنہیں تھا، کوئی اور شخص تھا ، مجھے امید ہے کہ جو بھی سٹیج سے گرا وہ خیرت سے ہو گا. انہوں نے کہا کہ میرے ہاتھ پائوں ،جسم کا ہر حصہ ٹھیک اور سلامت ہے ، میری دعا ہےکہ جو کوئی بھی سٹیج سے گرا وہ مکمل طور پر ٹھیک ہو.
بادشاہ نے اپنا وڈیو پیغام جو کہ انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری کیا تھا اس میں کہا کہ میں اپنے مداحوں کا بہت زیادہ شکر گزار ہوں کیونکہ انہوں نے بہت زیادہ کنسرن شو کیا ہے، اور مجھے احساس ہوا ہے کہ میرے مداح میری بہت فکر کرتے ہیں. انہوں نے کہاکہ میں نے ہمیشہ اپنے مداحوںکی دل سے عزت کی ہے لیکن اب کی بار جو انہوں نے کنسرن شو کیا اس سے میرے دل میں ان کی عزت مزید بڑھ گئی ہے.
لال سنگھ چڈھا کے لئے آڈیشن دیا کیارا ایڈوانی
فلموں کی ناکامی سے گھبراتا نہیں روہت شیٹی
کیا پرینیتی چوپڑا حاملہ ہیں ؟