لالی وڈ اداکارہ ریشم جن کی گزشتہ دنوںایک وڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ دریا میں مچھلیوں کو کھانا ڈال رہیں تھیں اور ساتھ ہی انہوں نے پانی میںپلاسٹک کا شاپر بھی پھینک دیا ان کے ایسا کرنے کے بعد ان کو سوشل میڈیا پر بہت زیادہ ٹرول کیا گیا اور کہا گیا کہ ریشم ماحولیاتی آلودگی کا باعث بن رہی ہیں.ریشم پر ہر طرف سے خاصی تنقید کی گئی ریشم نے شرمندگی کا اظہار کرتے ہوئے اور اپنی غلطی کو تسلیم کرتے ہوئے سب سے معافی مانگی اور ایک وڈیو جاری کرکے کہا کہ یہ میرے کیرئیر کی میری پہلی غلطی ہے مجھے معاف کردیں لیکن اس کے بعد بھی وہ ٹرول ہو تی رہیں. ریشم نے اب کیا ہے گلہ ان کا کہنا ہے کہ میں نے اپنے کیرئیر میں یہ پہلی غلطی کی اس پر معافی بھی
مانگی لیکن مجھے معافی نہ ملی. میرا دل اس لئے بھی دکھا کہ میرے ساتھ جن لوگوںنے میرے ساتھ کام کیا یا شوبز انڈسٹری کے کسی ایک فنکار نے میرے حق میں ایک ٹویٹ نہ کیا میرا ساتھ نہ دیا اور یہ نہ کہا کہ ریشم اچھی عورت ہے اچھی اداکارہ ہے اس سے غلطی ہوئی اس نے معافی مانگ لی. لیکن کسی نے بھی ایسا نہ کیا. اپنے وڈیو پیغام میںریشم نے کہا کہ میرا ساتھ میری صرف ایک ساتھی فنکارہ علینہ خان نے دیا انہوں نے اس سارے پیریڈ میں میرا ساتھ دیا اور میرا حوصلہ بلند رکھا میںان کی بہت زیادہ شکر گزار ہوں اور جنہوںنے ساتھ نہیں دیا ان سے یہی کہوں گی کہ ٹھیک ہے آپ نے میرا ساتھ نہیں دیا لیکن برا وقت سب پر آتا ہے کوئی نہیں.








