میرے بارے میں کہا گیا لیکن میں نے کسی عورت پر کبھی ہاتھ نہیں اٹھایا سلمان خان

0
35

بالی وڈ اداکار سلمان خان کا ایک پرانا انٹرویو کلپ انٹرنیٹ پر وائرل ہو رہا ہے اس میں ان سے سوال ہوا ہے کہ آپ نے کبھی کسی عورت پر ہاتھ اٹھایا ہے تو یہ سوال سن کر پہلے تو سلمان خان کچھ سیکنڈ خاموش رہے اور پھر انہوں نے کہا کہ میرے بارے میں‌ایسا کہا گیا ہے کہ میں نے کسی عورت پر ہاتھ اٹھایا ہے لیکن وہ بالکل جھوٹ بات ہے، مجھے نہیں معلوم یہ کیوں‌کہا گیا اور اس کے پیچھے مقاصد کیا تھے، سلمان خان نے کہا کہ آپ کا سوال ٹھیک ہے کیونکہ ایک عورت کی طرف سے ایسا کہا گیا ہے ، لیکن سچ یہ ہے کہ میں نے کبھی کسی عورت پر ہاتھ نہیں اٹھایا.

میں تو سمجھ ہی نہیں سکا آج تک کہ ایسا دعوی کیوں کیا گیا کہ میں نے کسی عورت پر ہاتھ اٹھایا ہے. یاد رہے کہ سلمان خان اور ایشوریا رائے کا افئیر عروج پر رہا، جب ان کے درمیان کھٹ پٹ ہونے لگی تو ایشوریا رائے نے سلمان خان پر الزام لگایا تھا کہ سلمان خان ان کو مارتے پیٹتے ہیں. اور ان کو پریشان کرتے ہیں ، انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایک پوری رات وہ میرے گھر کا دروازہ پیٹتے رہے. اس جھگڑے میں اداکار ویویک اوبرائے بھی کود پڑے تھے بعد میں اس وجہ سے ان کا کیرئیر ہی ختم ہو گیا.

Leave a reply