مزید دیکھیں

مقبول

اسلام آباد میں نئی دہلی کی طرز پر جمہوری حکومت کے قیام کی سفارش

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نئی دہلی...

کے پی کے حکومت کا یوٹرن ، گاڑیوں کی خریداری پر پابندی واپس لینے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا حکومت نے یوٹرن لیتے ہوئے گاڑیوں کی خریداری...

آفاق احمد کے خلاف کیس کی سماعت 25 مارچ تک ملتوی

کراچی: سٹی کورٹ کراچی میں آج چیئرمین مہاجر قومی...

قومی سلامتی کیلئے خطرہ،امریکہ نے پاکستانی شہری کو کیا بے دخل

واشنگٹن: امریکی امیگریشن اور کسٹمز انفورسمنٹ نے 56...

میں نے ثابت کیا ہے کہ میں مضبوط عورت ہوں وینا ملک

ڈرامہ کوئین وینا ملک نے حال ہی میں کہا ہے کہ میں ایک مضبوط عورت ہوں اور مشکل سے مشکل حالات میں ، میں نے ثابت کیا ہے کہ میں ایک امضبوط عورت ہوں. میں نے زندگی میں زندگی بہت مشکل مشکل وقت دیکھے ہیں لیکن ہمت اور حوصلے کا دامن ہاتھ سے نہیں جانے دیا. میں سمجھتی ہوں کہ جب عورت نے گھر سے باہر کام کرنے کےلئے نکلنا ہو تو اسکو اپنے اعصاب مضبوط کرنے پڑتے ہیں اسکو ایک مضبوط عورت بن کر دکھانا ہوتا ہے تاکہ وہ دنیا کا سامنا کرسکے. وینا ملک نے خواتین کو

حوصلہ دینے کےلئے کہا کہ آپ حالات سے مت گھبرائیں اور اپنے حقوق کو کبھی نہ چھوڑیں . وینا ملک نے مزید یہ بھی کہا کہ میں‌ نے اپنے کیرئیر میں بہت ساری شخصیات کی ؛پیروڈی کی ، یقینا پیروڈی کرنا کوئی آسان کام نہیں ہوتا لیکن مجھے بے حد پذیرائی ملی بلکہ جن کی پیروڈی کرتی تھی وہ جب ملتے تو بہت عزت دیتے اور پیار سے ملتے. وینا نے کہا کہ ایک آرٹسٹ کے لئے اس سے بڑھ کر اور کیا ہوسکتا ہے کہ اس کے کام کو سراہا جائے .یاد رہے کہ وینا ملک سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور عمران خان کی خاصی سپورٹ کرتی ہیں. کہا یہ بھی جاتا ہے کہ وینا ملک کا اکائونٹ وہ خود نہیں چلاتیں ان کا اکائونٹ کوئی اور چلاتا ہے.