باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت لاہور میں منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت ہوئی

احتساب عدالت میں منی لانڈرنگ ریفرنس پر سماعت ہوئی۔ شہباز شریف اور حمزہ شہباز عدالت میں پیش ہوئے۔ شہباز شریف نے عدالت میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ میں کچھ کہنا چاہتا ہوں جس پر عدالت نے استفسار کیا کہ آپ کیا کہنا چاہتے ہیں؟ شہباز شریف نے عدالت میں کہا کہ مجھے آج تک طبی سہولیات فراہم نہیں کی گئی ہیں ،عدالتی حکم کے باجود مجھے فزیو تھراپسٹ فراہم نہیں کیا گیا جرح تو وکلا نے کرنی ہے لیکن میں کچھ کہنا چاہتا ہوں،میں نے آج تک تنخواہ یا ٹی اے ڈی اے نہیں لیا ،

جج جواد الحسن نے شہبازشریف سے استفسار کیا کہ آپ اپنا کیس کیوں ڈس کلوز کر رہے ہیں ؟ آپ کے وکیل بہتر طریقے سے یہ کر سکتے ہیں

عدالت میں شور ہونے پر شہباز شریف نے مریم اورنگزیب کو کہا کہ یہ شور کم کروائیں ،جس پر عدالت نے کہا کہ یہ شور تو چلتا رہے گا اس سے فرق نہیں پڑتا،شہباز شریف نے ایک بار پھر عدالت میں کہا کہ سات بار ممبر اسمبلی رہا ہوں لیکن کبھی تنخواہ نہیں لی ،کبھی پیٹرول کے پیسے سرکاری خزانے سے نہیں لیے،میں نے پنجاب کے عوام کی دل سے خدمت کی ہے،میں نے کبھی کرپشن نہیں کی ،نہ کبھی قوم کا پیسا کھایا،اللہ کےدیےوسائل میں رہتے ہوئے عوام کی خدمت کی،کینسر کا مریض ہوں میرے علاج پر اربوں روپے لگے،

جس پر جج جواد الحسن نے کہا کہ یہ آپ کیا کہہ رہے ہیں یہ کام آپکے ترجمان کو کرنے دیں ،اللہ نے آپکو مریم اورنگزیب کی صورت میں بہترین ترجمان دیا ہے ،

عدالت نے شہباز شریف کو فزیو تھراپسٹ فراہم نہ کرنے پر نوٹس لے لیا ،عدالت نے جیل سپرنٹنڈنٹ کو آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا،عدالت نے منی لانڈرنگ ریفرنس پر سماعت 12 دسمبر تک ملتوی کردی

احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز کو اشتہاری قرار دے دیا۔ فاضل جج نے کہا نصرت شہباز کو 30 دن کی مہلت دی گئی تھی وہ مکمل ہوچکی ہے۔

ن لیگ والےمجھے ٹرول کرنے کی زحمت نہ کریں، ماروی میمن نے ایسا کیوں کہا؟

چودھری نثار نے درباری پن کے مقابلے میں عزت کو ترجیح دی، ماروی میمن

چاہتا تو آج بھی گاڑی پر وزارت کا جھنڈا لہرا سکتا تھا، جانیے چوہدری نثار نے ایسا کیوں‌ کہا؟

شہباز شریف کو بکتر بند گاڑی میں عدالت پیش کرنے پر تحریری حکم جاری

عدالت میں شہباز شریف کے وارنٹ گرفتاری پیش،شہباز شریف کے وکیل نے کی سیاسی گفتگو

شہباز شریف عدالت پہنچ گئے،نیب کی شہباز شریف کی ضمانت کی درخواست مسترد کرنے کی استدعا

کن گراونڈز پر گرفتاری درکار ہے بتایا جائے؟ شہباز شریف کے وکیل کی عدالت سے استدعا

عدالت میں شہباز شریف کے وارنٹ گرفتاری پیش،شہباز شریف کے وکیل نے کی سیاسی گفتگو

شہباز شریف کی ممکنہ گرفتاری، سی سی پی او لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے، اہم حکم دے دیا

شہبازشریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس،تحریری حکم نامہ جاری

شہباز شریف کو بکتر بند گاڑی میں عدالت پیش کرنے پر تحریری حکم جاری

واضح رہے کہ شہباز شریف کو نیب نے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر گرفتار کیا تھا، عدالت نے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا تھا ، شہباز شریف کو عدالت میں بکتر بند گاڑی میں پیش کیا جاتا ہے جس پر ن لیگ نے احتجاج کیا تھا،

حمزہ شہباز نے بکتر بند گاڑی میں عدالت پیش ہونے پر انکار کیا تھا جس پر عدالت نے گزشتہ سماعت پر ریمارکس دیئے تھے کہ لگتا ہے ریاست کی رٹ ختم ہو چکی ہے

Shares: