نصیبو لعل جو ہمارے ملک کی مایہ نازز گلوکارہ ہیں ان کے کریڈٹ پر بے شمار اچھے گیت ہیں لیکن کچھ ایسے گانے بھی ہیں جن کی وجہ سے ان کو تنقید کا سامنا رہتا ہے ۔اس کے باوجود نصیبو لعل کے چاہنے والے کم نہیں ہیں وہ آج بھی انہیں سننا پسند کرتے ہیں ۔گزشتہ دنوں لاہور کے بھٹی سٹوڈیو میں ایک گانے کی ریکارڈنگ ہوئی اس گانے کے بول ہیں ”مینوں ٹچ والا لیہ دے موبائل “ اس گانے کو نصیبو لعل نے گایا ہے ۔فلم لاہور قلندر کے لئے گائے جانے والے اس گیت کو خاقان حیدر غازی نے لکھا ہے جبکہ فلم کے پرڈیوسر بنٹی بٹ اور ڈائریکٹر شاہد رانا ہیں۔
نصیبو لعل نے اس گانے کے حوالے سے کہا کہ اس کی دھن بہت ہی خوبصورت بنائی گئی ہے اور لکھا بھی بہت اچھا گیا ہے مجھے اس کی ہر لائن گا کر مزا آیا ہے میں چاہتی ہوں کہ اسی طرح کے اچھے اچھے گانے میرے لئے لکھے جاتے رہیں اور میں اپنے مداحوں کے لئے گاتی رہوں ۔
یاد رہے کہ نصیبو لعل نے جب پی ایس ایل کا اینتھم گایا تھا تو ان پربہت زیادہ تنقید کی گئی تھی اور کہا گیا تھا کہ نصیبو جو فحش گانے گاتی ہیںان کو کیسے پی ایس ایل کا اینتھم دے دیا گیا ہے اس نے تو اینتھم کا بیڑا غرق کر دیا ہے جس پر بی بی سی والوں نے جب نصیبو کو انٹرویو کیا تو وہ رو پڑیں تھیں ۔نصیبو لعل کی سادگی کا انداہ ان کی باتوں سے لگایا جا سکتا ہے ۔وہ کھلے دل سے جو بہتر سمجھتی ہیں بول دیتی ہیں اور کہتی ہیں کہ ہم نے بھی اسی فیلڈ میں رہنا ہے لہذا جو ملتا ہے گانا پڑتا ہے ۔