معیشت کی اچھی خبریں آ رہی ہیں،مشیر خزانہ کا دعویٰ

0
43

معیشت کی اچھی خبریں آ رہی ہیں،مشیر خزانہ کا دعویٰ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ جب حکومت آئی تو ایک بحرانی کیفیت تھی، مجبوراً ہمیں آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا،

مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ ایکسپورٹ میں اضافہ کیا، کمزور طبقے کیلئے تاریخی پیکج دیئے، کورونا وائرس سے معیشت کو دھچکا لگا، کورونا کے دوران ایک کروڑ 50لاکھ لوگوں کو رقم دی گئی،792ملین کا سرپلس ہے، ہماری آمدنی ہمارے اخراجات سے زیادہ ہے ، اس لیے قرضہ لینے ضرورت نہیں پڑی، حکومت کوماضی کی حکومت کے قرض کی مد میں 5ہزار ارب روپے دینے پڑے، گزشتہ 4ماہ سے پاکستان کے قرضوں میں کوئی اضافہ نہیں ہوا،

مشیر خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ ہماری معیشت اوپر جارہی ہے،روپے کی قدر میں اضافہ ہورہا ہے، ایف بی آر نے ایک ہزار 340ارب روپے جمع کیے،آٹو موبائلز اور ٹیکسٹائل کے شعبے میں تیزی سے بہتری آرہی ہے، اندرونی معیشت میں زبردست اخراجات میں کمی ہے، اسٹیٹ بینک سے اب کوئی پیسہ نہیں لے رہے، وزیراعظم ہاوَس اور کابینہ کے اخراجات میں کافی کمی کی ہے کامیاب جوان پروگرام کے تحت 100ارب روپے تک قرضہ دے رہے ہیں، حکومت کی جانب سے پسماندہ علاقو ں میں پراجیکٹ شروع کیے جارہے ہیں،

مشیر خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ کورونا کے باعث مالی مشکلات سے نمٹنے کیلئے مختلف شعبوں کیلئے 1200ارب کا ریلیف پیکج دیا گیا،100 بڑی کمپنیوں کے منافع میں 36فیصد اضافہ ہوا ہے، ملک میں 20 سے 22 لاکھ ٹن گندم کم پیداہوئی،ملک میں اس وقت گندم کی کوئی کمی نہیں ہے، حکومت نےیوٹیلٹی اسٹورز کو 50بلین کا پیکج دیا، یوٹیلٹی اسٹور یا سہولت بازار سے کم قیمت پر آٹا اور چینی دستیاب ہے، ہماری کوششوں کی وجہ سے مارکیٹ میں آٹے کی قیمت میں کمی آئی ہے،ملک میں روزانہ کی بنیاد پر 40 ہزار ٹن گندم ریلیز ہورہی ہے،چاروں طرف سے ہمیں معیشت کی اچھی خبریں آرہی ہیں،

Leave a reply