مہاجر قومی موومنٹ ( پاکستان) کے سیکریٹری جنرل عارف اعظم نے فلسطین میں جاری اسرائیلی بر بریت کے سبب درجنوں بچوں،بزرگوں اور نوجوانوں کی شہادت پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ماہ صیام کے رحمتوں اور عبادتوں کے مہینے میں دوران نماز مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی شیلنگ اورگولہ باری نے ناصرف ماہ صیام کے تقدس کو پامال کردیا ہے بلکہ مسلمانو ں کے قبلہ اول کی در ودیوار معصوم لوگوں کے خون سے تر کرکے دہشت گردی کی وہ ہولناک تاریخ رقم کی ہے جسے کسی طور معاف نہیں کیا جاسکتا۔
انہوں نے کہا کہ نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی دہشت گردی انسانی حقوق وعالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے ،جس پر اقوام متحدہ ، عالمی برادری اور دیگر انسانی حقوق کی تنظیموں کی خاموشی امت مسلمہ کیلئے واضح پیغام ہے جس کو نہ صر ف امت مسلمہ کا سمجھنا ہوگا بلکہ فی الفورکل مسلم ممالک کانفرنس کے انعقاد کویقینی بناکر دنیا بھر میں مسلمانوں کے خلاف ہونے والی بربریت کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل ترتیب دیکردنیا بھر کے مسلمانوں کو اسلام کے پرچم تلے ایک قوم کی حیثیت سے متحد کرنا ناگزیر ہوچکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کاا تحاروقت کی اہم ترین ضرورت ہے جس کیلئے پاکستان سمیت تمام اسلامی ممالک کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم فلسطین ،کشمیر ، برما سمیت دنیا بھر کے تمام مظلوم مسلمانوں کے غم میں نہ صرف انکے ساتھ ہیں بلکہ مشکل کی ہر گھڑی میں انکی مکمل حمایت اور سپورٹ کرتے رہیں گی۔

Shares: