آئی جی سندھ نے کہا کہ محرم الحرام سال 2021 کے موقع پر منعقدہ جملہ مجالس، برآمد ہونیوالے چھوٹے بڑے جلوسوں،مجالس کے مقامات،جلوسوں کے روٹس پر سیکیورٹی کے مجموعی اقدامات کو مربوط اور منظم بنایا جائے۔
باغی ٹی وی : محرم الحرام کے موقع پر ممکنہ حساس علاقوں میں اسپیشل برانچ اور علاقہ تھانہ پولیس تمام تر سیکیورٹی امور واقدامات کو باہم روابط کے تحت انتہائی ٹھوس اور غیرمعمولی بنائےیہ ہدایات آئی جی سندھ نے محرم الحرام کےحوالے سےشہید بینظیرآباد رینج میں سیکیورٹی اقدامات کے جائزے پر مشتمل ویڈیو لنک اجلاس کے دوران دیں۔
اجلاس میں ڈی آئی جی ایس بی اے اور تمام ضلعی ایس ایس پیز کے علاوہ اہل تشیع علماء بھی ذریعہ ویڈیو لنک موجود تھے جبکہ ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز سندھ،اے آئی جیز آپریشنز اور ایڈمن سی پی او نے براہ راست اجلاس میں شریک تھے۔
کراچی پولیس کامحرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی کےلئے سخت انتظامات
آئی جی سندھ نے کہا کہ محرم الحرام سال 2021 کے موقع پر منعقدہ جملہ مجالس، برآمد ہونیوالے چھوٹے بڑے جلوسوں،مجالس کے مقامات،جلوسوں کے روٹس پر سیکیورٹی کے مجموعی اقدامات کو مربوط اور منظم بنایا جائے۔علاوہ اذیں محرم کے موقع پر کورونا وائرس کے ایس او پی پر عمل درآمدی اقدامات کو یقینی بنانیکے ضمن میں پولیس کے ساتھ ساتھ محرم کے مرکزی جلوسوں، مجالس کے شرکاء میں ماسک،ہینڈ گلوز/دستانے, سینیٹائزر کے استعمال پر بھی خصوصی توجہ دی جائے اور سماجی فاصلہ(سوشل ڈسٹینس) کو بھی ملحوظ خاطر رکھا جائے۔
اس موقع پر شہید بینظیرآباد پولیس رینج کے تمام اضلاع سے تعلق رکھنے والے میں شریک اہل تشیع علماء/ذاکرین محمد حسین چانڈیو،غلام عباس،عطاءچانڈیو، جام فیروز انڑ،مظفر علی ہزارہ،فہد خان وسان،اللہ جریو ڈھری،امتیاز عرف بابو مری،سید شبیر حسین شاہ،سید نوید شاہ،زروار انوارالحسن زروارجمیل الرحمان، زروارامجدعلی جعفری،ڈاکٹرممتاز میمن اورغلام مجتبٰی میمن پر مشتمل وفد نے محرم سیکیورٹی اقدامات پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا اور پولیس کے ساتھ ہر ممکن تعاون کا اعادہ کیا اور یقین دہانی کرائی۔








