![](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2023/07/WhatsApp-Image-2023-07-29-at-7.49.11-AM-905x613.jpeg)
محرم الحرام کے سلسلہ میں فلمسٹار دردانہ رحمن نے اپنی رہائش گاہ پر مجلس عزاء اور نیاز کا اہتمام کیا۔اس موقع پرذاکرہ فروہ بتول جعفری نے اہل بیعت کے مصائب اور کربلا میں قربانیوں کا ذکر کیا ۔ماہم رحمن نے نوحہ خوانی کی۔مجلس میں ہدایتکارہ سنگیتا،مدیحہ شاہ، میرا،خوشبو، لیلی ،امروزیہ،فائزہ ہاشمی،صبا شاہین،نادیہ علی،ٹمی رائے،میگھا،فرح ناز،کینڈی،ماہم رحمن،محرمہ علی،شیبا بٹ،عالیہ چوہدری،فرحت طاہرہ،ملائیکہ،مسز ملک،صائمہ خان،امن علی،تبسم خان، شیزا جہاں،نرمل شاہ،الطاف حسین،حامد رانا،جرار رضوی،مہر اختر،ندیم فضل،ڈاکٹر منور چاند،جاوید رضا،ہمایوں،بابو،جعفر عسکری،محمدشان،پپی کلیار،وسیم علی،احمد مختار احمد،سید ندیم عباس،امجد جاوید،ایس ایم طارق،بی اے شاکر،ندیم شاہ،حیدر راج ملتانی اور دیگر شامل تھے۔ اس موقع پر نیاز تقسیم کی گئی۔
دردانہ رحمان نے اس موقع پر کہا کہ” ماہِ محرم کی ایک فضیلت یہ بھی ہے کہ اس مہینے کا روزہ رمضان المبارک کے بعد سب سے افضل ہے۔” یوں تو سارے ہی دن اور مہینے اللہ تعالیٰ کے ہیں، لیکن اللہ تعالیٰ کی طرف نسبت کرنے سے اس کی فضیلت ظاہر ہوتی ہے ۔محرم الحرام اسلامی سال کا پہلا مہینہ ہے یعنی محرم الحرام سے ہجری سال کا آغاز اور ذی الحجہ پر ہجری سال کا اختتام ہوتا ہے۔ اس ماہ کو حضور اکرم ﷺ نے اللہ تعالیٰ کا مہینہ قرار دیا ہے۔