معروف ہدایتکار جرار رضوی نے آٹھ محرم الحرام کو اپنی رہائش گاہ میں نیاز کا اہتمام کیا۔اس موقع پر شوبز سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی۔جن میں پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئر ڈائریکٹر حسن عسکری،سینئر اداکارہ دردانہ رحمن،امروزیہ ،میگھا،شازیہ رائے،ٹمی رائے،شیزا جہاں،نادیہ ملک،نمرہ چوہدری،صبا کاظمی،زینت بٹ،محرمہ علی،نرمل شاہ،مروہ انصر چوہدری،وسیم علی،جعفر عسکری،بے اے شاکر،حیدر راج ملتانی،اسلم عزیز،جوجی علی خان،ڈاکٹر منور چاند،نعیم فریدی،ذیشان جانو ،علی جمشید نقوی،مہر اختر،شجرالدین،علی عابدی،حسن عباس زیدی،علی گیلانی،عامر سہیل، وسیم رحمن،ٹائیگر شاہ،میاں فراز اکرم اور دیگر شامل تھے۔اس موقع پر جرار رضوی نے کہا کہ محرم الحرام کا مہینہ ہمیں صبر ،برداشت، استقامت اور بردباری کا درس دیتا ہے۔یہ مہینہ واقعہ کربلا میں شہداء کی یاد دلاتا ہے۔اس کا احترام سب پر لازم ہے۔
”اسی طرح سے معروف فیشن ڈیزائنر ٹمی رائے نے بھی اپنی رہائش گاہ پر مجلس عزاء اور نذرو نیاز کا اہتمام کیا”۔اس موقع پر فنکار برادری نے شرکت کی۔جن میں شازیہ رائے، فلم سٹار نشو بیگم،دردانہ رحمنٰ،میگھا، لیلی،ملائیکہ،میرا،ہنی شہزادی،خوشبو،خسار،حمیراارشد،شیبا بٹ،محرمہ علی،آشا چوہدری،صبا کاظمی،ماہ نور،نمرین بٹ،سینئر فلم ڈائریکٹر حسن عسکری،جعفر عسکری،فواد عسکری ،جرار رضوی،مختیاراور دیگر شامل تھے۔ اس موقع پر فنکاروں نے شہداء کربلاکی قربانیوں کو یاد کیا اور ملک پاکستان کی ترقی کے لئے دعا کی۔