گلوکارہ سائرہ نسیم کی رہائش گاہ پر مجلس عزاء کا اہتمام

نامور نوحہ خواں سائیں خاور نے نوحہ خوانی کی۔
0
35
saira nasim

محرم الحرام کے سلسلے میں گلوکارہ سائرہ نسیم نے اپنی رہائش گاہ پر مجلس عزاء اور نیاز کا اہتمام کیا۔نامور نوحہ خواں سائیں خاور نے نوحہ خوانی کی۔جس میں شوبز اور میڈیا سے وابستہ شخصیات ڈاکٹر منور چاند،جوجی علی خان،ندیم فضل،اللہ رکھا،سہیل پٹاکہ،ذاہد علی خان،شجرالدین،رفیق مغل،علی عابدی،سلیم نور،شکیل ذاہد،زین مدنی ،شیخ بلال احمد،مروہ انصر چوہدری،مدیحہ شاہ سمیت دیگر نے شرکت کی۔اس موقع پر گلوکارہ سائرہ نسیم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کا احترام کرنا ہم سب کا فرض ہے اور جو لوگ تنقید کرتے ہیں ان کو باز رہنا چاہیے۔ہمیں آپسی اختلافات کو پس پشت ڈال کر بھائی چارے کو فروغ دینا چاہیے۔ہم سب مسلمانوں‌کو ایک ساتھ کھڑے ہونا چاہیے تاکہ دنیا کو بھی مثبت پیغام جائے.

سائرہ نسیم نے مزید کہا کہ” یہ ایک ایسا اندوہناک سانحہ ہے کہ رہتی دنیا تک اس کی کسک (ٹِیس) ہر مومن کے دل میں ہر اُس موقع پر اُٹھتی رہے گی”،تاریخ اسلام کا دوسرا اہم ترین واقعہ 10محرم الحرام کوسیدنا حضرت حسین ابن علی ؓ کی شہادت کا ہے”۔ .عاشوراء محرم، محرم الحرام کی دسویں تاریخ کا نام ہے اور محرم الحرام کے پورے مہینے میں جو تقدیس آئی ہے، وہ اس تاریخ اور دن کی وجہ سے ہے.

 

فلمسٹار دردانہ رحمن کی رہائش گاہ پر مجلس عزاء اور نیاز کا اہتمام

اسٹیج اور فلم ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک کی رہائش گاہ پر محرم الحرام کے سلسلہ …

 

Leave a reply