اسلام آباد میں ہونے والی ڈکیتی کی بڑی کارروائی:پولیس کا کرداربھی سامنے آگیا

0
43

اسلام آباد:اسلام آباد میں ہونے والی ڈکیتی کی بڑی کارروائی:پولیس کا کرداربھی سامنے آگیا،اطلاعات کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے تھانہ کوہسار کی حدود میں ہونیوالی سب سے بڑی ڈکیتی کے اصل ملزمان کو گرفتار کرنے میں وفاقی پولیس ناکام

سابق وفاقی وزیر داخلہ کی سفارش پر تھانہ کوہسار کی تعیناتی حاصل کرنے والا سب انسپکٹر ایس ایچ او چوہدری عبدالرزاق بھی ملزمان تک نہ پہنچ سکا

وفاقی پولیس نے مزکورہ مقدمات میں دو ملزمان کو گرفتار کیا جن سے مال مسروقہ کہ برآمدگی تو نہ ہوسکی البتہ ان کے انکشاف پر مزید افراد کو نامزد کرتے ہوے ان سے پسٹل تیس بور برآمد کر کے شناخت پریڈ کے لیے جیل روانہ کر دیا

ملزمان کو جیل روانہ کیے 16دن گزار گے لیکن تاحال دیگر ملزمان کی گرفتاری نہ ہوسکی نہ ہی مال مسروقہ برآمد ہو سکاگرفتار ملزمان میں صداقت شاہ ولد بابل شاہ سکنہ نروٹہ باغ پور ڈھیری تحصیل وضلع ہری پور اور محمد عدیل ولد محمد صدیق سکنہ باغ پور ڈھیری تحصیل وضلع ہری پور شامل ہیں،

ا بتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے دیگر ساتھیو ں کے ہمر اہ مقدمہ ہذاکی واردات کا انکشاف کیا ہے، جبکہ ملزم عدیل کا والد ہنی جیو لرز سپر ما رکیٹ کا چوکیدار ہے اور ملزم عدیل بھی سپر ما ر کیٹ طا با جیو لری شاپ کا ملازم ہے، ملزم عدیل نے ساتھی ملزمان کے سا تھ مل کر یہ واردات کی تھی،

فرض شناس پولیس کو انسپکٹر جنر ل آ ف پولیس اسلام آ باد اور ڈی آئی جی آ پر یشنز نے تفتیشی ٹیموں کی اچھی کا رکر دگی کوسراہتے ہو ئے تعریفی اسنا د اور نقدانعاما ت دینے کا اعلان چکے ہیں لیکن تاحال مال مسروقہ کی برآمدگی اور اصل ملزمان پولیس کی گرفت میں نہ آسکے

Leave a reply