مکان کی چھت گرنے سے مدرس کی اہلیہ اور چار بچے جاں بحق
رپوٹ(کاشف تنویر)
پھالیہ میں مکان کی چھت گرنے سے مدرس کی اہلیہ اور چار بچے جاں بحق ۔ ریسکیو ٹیم نے لاشیں ملبے سے نکال لیں ۔
منڈی بہاؤالدین:
پھالیہ میں نجی درس سے ملحقہ مکان کی چھت گرنے سے ایک خاتون اور پانچ بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جاں بحق ہو گئے ۔ پھالیہ کے رہائیشی قاری محمد اسلم نمازِ فجر پڑھنے کیلئے نکلے کہ کمرے کی چھت گر گئی جس کے باعث کمرے میں سوئے ہوئے 8سالہ صارم معاویہ ، 5 سالہ عاتکہ عافیہ ، 3سالہ محمد عمر ، دو سالہ محمد حاشر اور انکی والدہ 33 سالہ رقیہ بی بی جاں بحق ہو گئے ۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 اور پھالیہ پولیس نے مقامی افراد کی مدد سے لاشوں کو ملبے سے نکال کر انکے آبائی گاوں رگھ روانہ کر دیا ہے ۔