مکان کے تنازع پر بہن کو قتل کرنے والا ملزم اور ببلہ ڈکیت گینگ گرفتار
انویسٹی گیشن پولیس تھانہ گوالمنڈی نے کارروائی کی ہے اور مکان کے تنازع پر بہن کو قتل کرنے والا ملزم قاسم بٹ گرفتارکر لیا گیا
ملزم چند روز قبل اپنی بہن قرۃالعین کو قتل کرکے فرار ہو گیا تھا،قاتل نے اعتراف کر لیا کہ مقتولہ قرۃالعین کو شادی کے بعد بھی والدہ کے مکان میں رہنے پر قتل کیا،ملزم اقدام قتل اور منشیات کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے، ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر رضا تنویر کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی،
قبل ازیں ذیشان عرف ببلہ ڈکیت گینگ گرفتارکر لیا گیا، انویسٹی گیشن پولیس قلعہ گجر سنگھ نے کارروائی کی اور 2رکنی ڈکیت گینگ گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ ذیشان عرف ببلہ اور ساتھی حیدر علی شامل ہیں، ملزمان سے 2موٹر سائیکلیں، نقدی، 7موبائل فونز اور ناجائز اسلحہ برآمد کیا گیا ہے، ملزمان نے ڈکیتی و راہزنی کی متعدد وارداتوں کا اعتراف کر لیا ہے
قبل ازیں ضلع شیخوپورہ کی تحصیل فیروزوالہ کے تھانہ فیکٹری ایریا کی حدود میں گزشتہ روز ابرار نامی نوجوان کو فائر مار کر قتل کر دیا گیا تھا۔ ابرار نامی نوجوان دودھ کا کاروبار کرتا تھا دودھ دینے کی غرض سے سگیاں گاؤں جا رہا تھا کہ چڑا چوک کے قریب مبینہ طور پر ملزم زاہد نے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ذاتی رنجش پر ابرار نامی نوجوان کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ تھانہ فیکٹری ایریا پولیس معاملے کو لٹکاتی رہی اور 6 گھنٹے بعد مقدمہ تو درج کر دیا گیا لیکن تھانہ فیکٹری ایریا پولیس 4 روز گزر جانے کے بعد بھی ملزم زاہد کو پکڑنے میں مکمل ناکام ہے۔
اہل خانہ کا کہنا ہے کہ پولیس کی کارکردگی سے مطمئن نہیں۔ ملزم اسلحہ کی نمائش کرتے ہوئے ویڈیو بنا کر ٹک ٹاک پر اپلوڈ کرتے ہوئے فیکٹری ایریا پولیس کو کھلا چیلنج کر رہا ہے جو کہ فیکٹری ایریا پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان بھی ہے۔ اہل خانہ نے آئی جی پنجاب اور ڈی پی او شیخوپورہ سے ملزم زاہد کو جلد گرفتار کرنے کی اپیل کی ہے۔
لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا
کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی
کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان
پولیس اہلکار نے لڑکی کو منہ بولی بیٹی بنا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، نازیبا ویڈیو بھی بنا لیں