مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت کی فسطائی ذہنیت نمایاں ہے، وزیراعظم
وزیراعظم عمران خان نے کشمیر کے معاملے پر بھارت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت کی فسطائی ذہنیت نمایاں ہے۔
اپنے ٹوئٹر پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ 100 دن سے جاری محاصرہ آر ایس ایس نظریے کی عکاسی کرتا ہے۔
Shows the fascist mindset of the Indian govt's RSS ideology that has continued the siege of IOJK for over 100 days, subjecting Kashmiris to the worst violation of their human rights while the powerful countries remain silent bec of their trading interests. https://t.co/ESZiaVp563
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) November 27, 2019
وزیراعظم نے کہا کہ کشمیریوں کو انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی کا نشانہ بنایا جارہا ہے جبکہ طاقتور ممالک اپنے تجارتی مفادات کے تحت مظالم پرخاموش ہیں۔
انہوں نے کہا بھارتی قونصل جنرل کے ناپاک عزائم کے بارے خبر بھی ٹوئٹ کی۔اس سے قبل امریکہ میں تعینات بھارتی قونصل جنرل سندیپ چکرورتی نے کہا تھا کہ بھارت ہندؤوں کی مقبوضہ کشمیر میں واپسی پر اسرائیلی طرز پر بستیوں کی تعمیر کرے گا۔
پلان کے مطابق مقبوضہ وادی کے مسلم اکثریتی علاقے میں ہندو بستیاں آباد کی جائیں گی۔نہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کرفیو کو 100 سے زائد دن ہو چکے ہیں، مظلوم کشمیریوں کے خلاف انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں جاری ہیں لیکن بڑی طاقتیں اپنے تجارتی مفادات کے باعث خاموش ہیں۔