اسلام آباد:خدا کے لیے سیٹ ایڈجسمنٹ کریں ورنہ معاملہ ہاتھ سے نکل جائے گا:نئی مگرناقابل عمل تجویزبھی دے دی گئی ،اطلاعات کے مطابق آج پی ڈی ایم کے اجلاس میں اہم تجاویز دینے کا سلسلہ جاری ہے اوریہ معلوم ہوا ہے کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے ذریعہ ایک دوسرے سے تعاوَن کریں گی،

اس حوالے سے یہ معلوم ہوا کہ آج ابھی تھوڑی دیر پہلے پی ڈی ایم سینیٹ انتخابات مل کر لڑنے پر متفق ہوگئی

دوسری طرف بعض ارکان نے اس مارچ کو طول دینے کی درخواست کی تو علامہ ساجد میر کی طرف سے یہ نہ صرف تجویز دی گئی بلکہ واضح کردیا کہ رمضان المبارک سے ایک روز قبل دھرنا ختم کیا جائے گا ہمارے پاس اتنا وقت نہیں کہ وہ رمضان المبارک کے مقدس مہیہنے میں اس قسم کے غیرضروری کام کریں‌

اس اجلاس میں یہ بھی تجویز دی گئی کہ 15مارچ کو اسلام آباد پہنچ کر لانگ مارچ دھرنے میں تبدیل کردیا جائے

اس موقع پرمولانا فضل الرحمن نے کہا کہ لانگ مارچ کے تمام شرکا 15 مارچ کو اسلام آباد میں اکٹھے ہوں گے توکچھ فائدہ ہوگا ورنہ بے مقصد لوٹ جائیں گے

Shares: