مخدوم شہاب نےکندھےپرمساج کی کوشش کی، سنتھیا رچی

0
41

اسلام آباد :مخدوم شہاب نےکندھےپرمساج کی کوشش کی، سنتھیا رچی ، باغی ٹی وی کے مطابق امریکی خاتون صحافی نے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام نیا پاکستان میں بہت بڑا انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے مخدوم شہاب الدین نے میرے کندھوں پرمساج کی کوشش بھی کی تھی ، سینتھیا نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے بڑے بڑے رہنماوں نے مجھے جنسی طورپرہراساں کیا

ذرائع کے مطابق اس پروگرام میں اوربھی بہت سی اہم باتیں ہوئیں‌نجی ٹی وی کے پروگرام ‘نیاپاکستان’ میں گفتگو کرتے ہوئے سنتھیا رچی کا کہنا تھا کہ سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے ویزا کا مسئلہ حل کرانے کا کہہ کر ڈرائیور بھیج کر اپنے پاس بلایا، گلدستہ اور قیمتی تحفہ دینے کے بعد نشہ آور مشروب پلایا اور اس کے بعد زیادتی کا نشانہ بنایا۔

سنتھیا رچی نے الزام لگایا کہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے ان سے نامناسب طریقے سے گلے ملنے کی کوشش کی جب کہ مخدوم شہاب الدین نے کندھے پر مساج کرنے کی کوشش کی۔ امریکی خاتون کا یہ بھی کہنا تھا کہ انہوں نے بینظیر کے بارے میں جو کچھ کہا ہے اس کی تفصیل پیپلزپارٹی کے ہی ایک سینئر رہنما نے ہی انہیں فراہم کی تھیں۔

خیال رہے کہ حال ہی میں امریکی شہری سنتھیا رچی نے سوشل میڈیا پر پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کے خلاف الزامات کی بوچھاڑکی تھی۔انھوں نے سابق وزیر داخلہ رحمان ملک پر جنسی زیادتی جب کہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور سابق وفاقی وزیر مخدوم شہاب الدین پر دست درازی کا الزام عائد کیا تھا۔

اس سے قبل سنتھیا رچی نے سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کے حوالے سے بھی متنازع اور نامناسب ٹوئٹ کی تھیں۔امریکی خاتون کے الزامات پر پیپلز پارٹی نے قانونی چارہ جوئی کے لیے عدالت سے رجوع کیا ہے جس پر سنتھیا کو 9 جون کو جسٹس آف پیس کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیاگیا ہے۔

ادھر سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے اورمخدوم شہاب الدین نے امریکی خاتون کے الزامات کو مسترد کردیا ہے لیکن امریکی خاتون کہتی ہیں کہ جب آمنا سامنا ہوگا تو پھربہت کچھ ان کو تسلیم کرنا پڑے گا

Leave a reply