مکہ مکرمہ: پولیس نے چار خواتین پر مشتمل جیت کترا گروہ گرفتار کیا ہے۔
باغی ٹی وی : سعودی میٖڈیا کے مطابق گرفتار خواتین مصری ہیں اور اقامہ ہولڈر ہیں مکہ کی پولیس کے مابق مذکورہ گروہ مکہ مکرمہ میں زائرین اور مقیمین کی جیبیں کترتا تھا،گروہ مرکزی علاقے کے علاوہ عوامی مقامات اور بسوں میں سرگرم رہتا تھا۔
پولیس کے مطابق گرفتار شدگان کے ٹھکانے سے مسروقہ اشیا ءبھی برآمد ہوئی ہیں، تفتیش اور ضابطے کی کارروائی کے بعد انہیں پبلک پراسکیوشن کے حوالے کردیا جائے گا۔
قبل ازیں مکہ مکرمہ پولیس نے بیوی پر تشدد کرنے و الے غیر ملکی کو گرفتار کرلیا تھا،مذکورہ شخص میانمارکا تھا اور اس کی بیوی کو پیٹتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی، ویڈیو کی بنا پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے اسے گرفتار کیا ہے اور ضابطے کی کارروائی کے بعد اسے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا جائے گا۔








