کوئٹہ :ایران سے مکران کو ملنے والی بجلی پھرغائب،ہرطرف اندھیرا چھا گیا ،اطلاعات کے مطابق ایران سے مکران کے علاقوں کو فراہم کی جانے والی 132KVجیکی گور۔مند ٹرانسمیشن لائن سے بجلی کی فراہمی میں تعطل آگیا ہے اور اس وقت یہ علاقہ اندھیرے میں ڈوبا ہوا ہے
ذرائع کے مطابق مکران کے تینوں اضلاع تربت،گوادراورپنجگورکے علاقوں کوبجلی کی فراہمی متاثر ہوچکی ہے بجلی کی فراہمی میں تعطل بڑھنے سے کیسکوانتظامیہ اور مکران کے متعلقہ صارفین کو کافی مشکلات کاسامنا کرنا پڑرہا ہے
ادھر ذرائع کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ توقع ہے کہ بجلی جلد بحال ہوجائے گی جس کے بعد مذکورہ متاثرہ علاقوں کو پرانے شیڈول کے مطابق بجلی فراہم کردی جائے گی
ذرائع کے مطابق اس تعطل پرکیسکو نے بجلی بندش پرزحمت کیلئے مکران کے صارفین سے معذرت کی ہے








