بولڈ اور بیوٹی فلم ملائکہ اروڑہ جو فوٹوگرافرز کی پسندیدہ ہیں ان کو جہاں بھی فوٹوگرافرز دیکھتے ہیں ان کے خوبصورت پوزز کی تصاویر بناتے ہیں اور ملائکہ بھی خوب دل کے ساتھ پوز دیتی ہیں تصاویر بنواتی ہیں. لیکن اس بار زرا وہ ڈر گئیں. تٍفصیلات کے مطابق چند روز قبل ملائکہ ممبئی کے ایک سیلون سے باہر نکلیں تو فوٹوگرافرز نے نہایت جارحانہ انداز میں ان کی تصاویر لینے کی کوشش کی۔اس حوالے سے ایک وڈیو بھی سوشل میڈیا پر چرچا میںہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملائکہ اروڑہ ایک چبوترے پر چل رہی ہیں، انہوں نے ہلکی بارش کی وجہ سے چھتری بھی تھام رکھی ہے۔
ملائکہ چبوترے سے اتر کر گاڑی کی طرف جا رہی تھیں کہ اسی اثنا میں ایک فوٹوگرافر قریب سے ان کی تصویر لینے کے چکر میں کچھ سامان سے ٹکرا جاتا ہے۔ملائکہ ایکدم گھبرا گئیں اور ان کے منہ سے ہلکی سی چیخ بھی نکلی اور وہ ایکدم سے بھاگ کر اپنی گاڑی کی طرف بڑھیں اور اس میںبیٹھ کر بنا تصویر بنوائے چلی گئیں. یہ شاید پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ ملائکہ کسی واقعہ سے ڈری ہوں اور انہوں نے تصویر بنوائے بغیر کسی جگہ سے جانے میں ہی عافیت سمجھی ہو.