گزشتہ دنوں قتل ہونے والے ماں اور بیٹوں کو قتل کرنے کے خلاف علاقہ مکینوں اور رشتہ داروں کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،، قتل ہونے والی ماں اور بیٹوں کی لاشیں لواحقین نے سڑک پر رکھ کر مین روڈ کو ہر قسم کے ٹریفک کے لئے بلاک کردیا تھا اور مطالبہ کیا کہ جب تک ملزمان گرفتار نہیں ہوتے اور انکے گھر مسمار نہیں ہوتے تب تک روڈ ہر قسم کے ٹریفک کے لئے بند رہے گا۔روڈ بند ش اور شدید گرمی کی وجہ سے گاڑیوں میں سواریوں کوسخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ بعد انتظامیہ نے مظاہرین کے ساتھ مذاکرات کئے۔ انتظامیہ نے جلد ملزمان کی گرفتاری کے لیے یقین دہانی کرائی اور کاروائی شروع کردی جس کے بعد مظاہرین نے حتجاج ختم کردیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ملاکنڈ کے علاقے سخاکوٹ میں جائیداد کے تنازعہ پر فائرنگ کر کے ماں اور دو بیٹوں کو قتل کر دیا گیا تھا۔ واردات کے بعدملزمان فرار ہوگئے۔

Shares: