پی سی بی نے غلطی تسلیم کرتے ہوئے نئی ویڈیو جاری کر دی،عمران خان شامل

پرانی ویڈیو سوشل میڈیا اکاونٹس سے ڈیلیٹ کردی گئی
0
35
sports

لاہور: پاکستان کرکٹ کی تاریخ پر بنائی گئی ویڈیو میں عمران خان کو شامل نہ کرنے پر پی سی بی نے غلطی تسلیم کرتے ہوئے نئی ویڈیو جاری کر دی-

باغی ٹی وی: پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستانی کرکٹ کی تاریخ پر بنائی جانے والی ویڈیو کا نیا پرومو جاری کردیا ہے پاکستان کرکٹ بورڈ نے 1992 ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کے کپتان عمران خان کی تصاویر کے ساتھ نئی ویڈیو جاری کردی ہے جس میں عمران خان کی دو تصاویر اور ویڈیو کو شامل کیا گیا، پرانی ویڈیو سوشل میڈیا اکاونٹس سے ڈیلیٹ کردی گئی۔


پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ پی سی بی نے ورلڈ کپ 2023 تک ایک پروموشنل مہم شروع کی ہے اور اس سلسلے میں 14 اگست کو اپ لوڈ کی گئی ویڈیو لمبی ہونے کی وجہ سے مختصر کردی گئی تھی جس کے باعث کچھ اہم کلپس غائب ہوگئے تاہم اب ویڈیو کو مکمل ورژن میں درست کردیا گیا ہے۔

بابراعظم کو کھیلتا دیکھ کر انجوائے کرتا ہوں،ویرات کوہلی

واضح رہے کہ قبل ازیں یوم آزادی پر جاری کی گئی ویڈیو میں پاکستان کے لیے 1992 میں ورلڈ کپ جیتنے کا اعزاز حاصل کرنے والی فاتح ٹیم کے کپتان عمران خان سرے سے غائب تھے،سوشل میڈیا صارفین اور شائقین کرکٹ سمیت پی ٹی آئی حامیوں کی جانب سے بھی پی سی بی کو اس اقدام پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا جبکہ سابق کرکٹ وسیم اکرم نے بھی سخت ردعمل دیتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا تھا-

بھارتی کپتان روہت شرما، مچل اسٹارک اورشاہین آفریدی کا سامنا کیوں نہیں کرنا چاہتے؟

Leave a reply