بابراعظم کو کھیلتا دیکھ کر انجوائے کرتا ہوں،ویرات کوہلی

بابر اعظم کا ٹاپ پر ہونا بالکل بجا ہے
0
45
virat

بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کو ہر فارمیٹ کا بہترین بلے باز قرار دیتے ہوئے کہا کہ بابر کو کھیلتا
دیکھ کر انجوائے کرتا ہوں۔

باغی ٹی وی : ویرات کوہلی کا بھارتی اسپورٹس چینل کو گزشتہ سال دیا گیا ایک انٹرویو سوشل میڈیا پر پھر وائرل ہو رہا ہےجس میں ویرات کوہلی کہہ رہے ہیں کہ پاکستانی کپتان بابر اعظم اور میرے آپس میں بہت اچھے تعلقات ہیں بابر اعظم کے مداح ویرات کوہلی کے مذکورہ انٹرویو کو سوشل میڈیا پر شئیر کر رہے ہیں-

پاکستانی کرکٹر فہیم اشرف نے منگنی کرلی

بھارتی اسپورٹس چینل کو دیئےگئے انٹرویو میں ویرات کوہلی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ بابر اعظم سے میری پہلی ملاقات 2019 کے ورلڈکپ کے دوران مانچسٹر میں ہوئی تھی، بابراعظم سے میری ملاقات عماد وسیم نے کرائی تھی، عماد اور میں انڈر 19 سے ایک دوسرےکو جانتے تھے۔


ویرات کوہلی نے کہا کہ بابر سے ملاقات میں کھیل پر کافی دیرگفتگو ہوئی، ہمیشہ بابر نے میرے لیے عزت اور احترام کا مظاہرہ کیا ہے، بابر اعظم اس وقت ہر فارمیٹ میں ٹاپ پلیئر ہے، بابر اعظم کا ٹاپ پر ہونا بالکل بجا ہے، بابراعظم تسلسل سے پرفارم کرتے ہیں، ان کو کھیلتادیکھ کر انجوائے کرتا ہوں۔

پیمرا نے اشتہاری، مفرور 11 افراد کی میڈیا کوریج پر پابندی لگادی

Leave a reply