فواد حسن فواد کی ضمانت منسوخی کی درخواست خارج

سماعت جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی
0
40
fawad h fawad

سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کی ضمانت منسوخی کی درخواست خارج کردی

درخواست غیر موثر ہونے کی بنا پر خارج کی گئی ،سپیشل پراسیکوٹر نیب رضوان ستی نے عدالت میں کہا کہ ریفرنس میں فواد حسن فواد ٹرائل کورٹ سے بری ہو چکے ہیں، ملزم کے بری ہونے سے ضمانت منسوخی کی درخواست غیر موثر ہو چکی، کیس کی سماعت جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی

واضح رہے کہ احتساب عدالت نے بیورو کریٹ فواد حسن فواد کو بری کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کیاتھا جس میں کہا گیا تھا کہ استغاثہ فواد حسن فواد کے خلاف جرم ثابت کرنے میں بری طرح ناکام ہوا لہذا عدالت فواد حسن فواد، وقار حسین، رباب حسین اور انجم حسین کو باعزت بری کرتی ہے ، استغاثہ کے 19 گواہ فواد حسن فواد کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں سے متعلق شہادت نہیں دے سکے نیب ایسی کوئی شہادت نہیں دے سکا جس سے فواد حسن فواد اور ان کے خاندان پر کرپشن کے ذریعے اثاثے بنانے کا الزام ثابت ہو، قومی احتساب کے قانون کے تحت سرکاری فنڈز کا عنصر شامل کیے بغیر کرپشن ثابت نہیں ہوتی

عدالتی فیصلے میں کہا گیا تھا کہ اس کیس میں تمام ٹرانزیکشن نجی نوعیت کی ہیں جس میں سرکاری فنڈز شامل نہیں، ایسی کوئی شہادت میسر نہیں جس سے فواد حسن فواد کا کرپشن کے ذریعے آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا تعلق ثابت ہو، وہ اثاثے جنہیں بے نامی کہا گیا ان کا فواد حسن فواد سے کوئی تعلق نہیں ریکارڈ میں ایسا کچھ نہیں کہ فواد حسن فواد نے اثاثے کرپشن یا غلط طریقے سے بنائے، اس کیس کی تفتیش ٹھیک نہیں کی گئی

بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

لوٹوں کے سبب مجھے "استحکام پاکستان پارٹی” سے کوئی اُمید نہیں. مبشر لقمان

لوگ لندن اور امریکہ سے پرتگال کیوں بھاگ رہے ہیں،مبشر لقمان کی پرتگال سے خصوصی ویڈیو

13 سالہ گھریلو ملازمہ عندلیب فاطمہ تشدد کیس کی سماعت

Leave a reply