ماہ نور کے اعزاز میں ملالہ کی جانب سے عشائیہ

اہ نور کی محنت کے سبب اسے دنیا کی بہترین یونیورسٹی میں داخلےکی پیشکش مل جائےگی
0
34
Malala Noor

ماہ نور کے اعزاز میں ملالہ کی جانب سے عشائیہ

نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے جنرل سرٹیفکیٹ آف سکینڈری ایجوکیشن ( جی سی ایس ای) یا اولیول کے امتحان میں تاریخی کامیابی حاصل کرنے والی برٹش پاکستانی طالبہ ماہ نور چیمہ کے اعزاز میں عشائیہ دیا ہے، صحافی مرتضیٰ علی شاہ کے مطابق اس موقع پر ملالہ کا کہنا تھا کہ پڑھائی میں نمایاں کارکردگی دکھانے پر ماہ نور پر فخر محسوس کرتی ہوں، ماہ نور نے نہ صرف پاکستانی بلکہ دنیا بھر کے بچوں کو اپنی کارکردگی سے متاثر کیا ہے.

ان کا مزید کہنا تھا کہ میرا یہ خواب ہےکہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہر بچی کو تعلیم ملے، ماہ نور کی کامیابی پیغام دیتی ہے کہ بچیاں اپنی محنت سے ہر کامیابی حاصل کرسکتی ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
چینی کی قیمت 200 تک پہنچ گئی
شادی جلدی یا لیٹ کبھی بھی ہو سکتی ہے ایشو والی بات نہیں‌عثمان مختار
میں آج تک اقربا پروری کا شکار نہیں‌ہوئی غنا علی
انڈر 23 ایشین کپ 2024 کوالیفائرز کیلئے 23 رکنی سکواڈ کا اعلان
حلیم عادل شیخ کے خلاف ایک اور مقدمہ درج
ملالہ کا کہنا تھا کہ ماہ نور کی محنت کے سبب اسے دنیا کی بہترین یونیورسٹی میں داخلےکی پیشکش مل جائےگی، ماہ نور کا لوگوں کی خدمت کا خواب متاثرکن ہے، بچوں کے پڑھنے کے خوابوں کو حقیقت بنانے میں ہمیں ان کی مدد کرنی چاہیے، تمام بچیوں کو تعلیم ملے تو ماہ نور جیسے اور بچے بھی سامنے آسکتے ہیں۔

Leave a reply