نوبل انعام یافتہ پاکستانی خاتون ملالہ یوسف زئی نے کشمیر کے حالات اپنی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ گذشتہ
7 دہائیوں سے کشمیر ی بچے صرف تشدد کے درمیان پلے بڑ ھے ہیں۔مجھے کشمیر کی بہت فکر ہے کیونکہ جنوبی ایشیا میرا گھر ہے۔ ہمارے مختلف کلچرز،زبانیں، مذاہب اور رسم ورواج ہیں۔ اس کے باوجود مجھے یقین ہے کہ ہم امن کے ساتھ رہ سکتے ہیں۔
ملالہ یوسف زئی نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ مجھے کشمیری خواتین اور بچوں کے غیرمحفوظ ہونے پر شدیدتشویش ہے جنہیں کشیدہ حالات میں سب سے پہلے تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ملالہ کے مطابق ہمیں اختلافات بھلا کر عورتوں اور بچوں کی حفاظت کو ترجیح دینا چاہیے۔
ملالہ نے اس بات کی امید ظاہر کی کہ جنوبی ایشائی عوام، بین الاقوامی برادری اور متعلقہ حکام ان کی تکالیف کی طرف توجہ دیں گے۔