ملالہ کی زندگی پر فلم بنانے پر دھمکیاں دی جا رہی ہیں ہدایتکار

دنیا کی کم عمر ترین نوبل انعام یافتہ پاکستانی سماجی کارکن ملالہ یوسف زئی کی زندگی پر فلم بنانے والے بھارتی ہدایت کار امجد خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں پاکستانی طالبہ پر فلم بنائے جانے پر دھمکیاں دی جا رہی ہیں

امجد خان کی ملالہ یوسف زئی کی زندگی پر بنائی گئی فلم ’گل مکئی‘ کا ٹریلر رواں ماہ 10 جنوری کو ریلیز کیا گیا تھا اور ساتھ ہی فلم کو رواں ماہ کے آخر میں ریلیز کرنے کا اعلان بھی کیا گیا تھا

’گل مکئی‘ امجد خان کی بطور ہدایت کار پہلی فلم ہے اور انہوں نے مذکورہ فلم پر 2017 سے کام شروع کیا تھا اور گزشتہ برس اس کا مختصر ٹیزر ’ملالہ ڈے‘ کے موقع پر ریلیز کیا گیا تھا

ملالہ کی زندگی پر مبنی فلم گل مکئی کا پہلا ٹریلر جاری


فلم کے ٹریلر جاری کرنے کے بعد اب ہدایت کار امجد خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں دھمکیاں دینے کا سلسلہ تاحال جاری ہے اور انہیں کافی وقت سے دھمکیاں دی جا رہی ہیں

غیر ملکی خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے ہدایتکار کا کہنا تھا کہ انہیں حیرت اس بات کی ہے کہ ان کی فلم ’گل مکئی‘ پر تنگ نظر لوگوں کو پریشانی ہے

انہوں نے کہا کہ ان کی فلم کو گزشتہ برس اقوام متحدہ کے تحت لندن میں پیش کیا گیا تھا اور ان کی فلم کو ملالہ یوسف زئی اور ان کے والد نے بھی دیکھا تھا

انہوں نےکہا کہ فلم دیکھنے کے دوران ملالہ اور ان کے والد پورا وقت اپنی سیٹ پر بیٹھے رہے اور فلم دیکھنے کے بعد ملالہ کے والد ضیاء الدین یوسف زئی نے انہیں کہا کہ انہوں نے ان کے خوابوں کی تعبیر کو پیش کیا ہے جبکہ ملالہ یوسف زئی نے بھی اپنی زندگی پر بنائی گئی فلم کو بہت سراہا اور فلم دیکھنے کے دوران وہ پرجوش دکھائی دیں جب کہ کئی مناظر کے دوران وہ جآباتی بھی ہوگئیں اورانہوں نے جذباتی ہوکر مٹھی بھی بند کی

جبکہ دایت کار نے اس بات کا بھی دعوی کیا کہ اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں فلم اسکریننگ کے دوران کوئی بھی اپنی نشست سے نہیں اٹھا اور فلم دیکھنے کے دوران فلم دیکھنے والی خواتین بھی جذباتی ہو گئیں اور ان کی آنکھیں اشکبار ہو گئیں

فلم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ گل مکئی ملالہ یوسف زئی کی ابتدائی زندگی پر مبنی ہے فلم میں ملالہ پر حملے سے قبل کا وقت دکھایا گیا ہے تاہم فلم میں ان پر حملے کو بھی دکھایا گیا ہے انہوں نے کہا ’گل مکئی‘ فلم صرف ملالہ یوسف زئی کی ہی کہانی نہیں ہے بلکہ یہ ہر ایک خاتون کی ایک سپاہی اور ایک عوام کی کہانی ہے اور اسے ہر کسی کو دیکھنا چاہیے

امجد خان نے فلم کی کاسٹ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ملالہ یوسف زئی کے کردار کے لیے ابتدائی طور پر بنگلادیش کی ایک لڑکی کو منتخب کیا تھا تاہم بعد ازاں انہوں نے بھارتی مسلمان اداکارہ ریم شیخ کو کاسٹ کیا انہوں نے اتل کلکرنی اور دیویا دتا جیسی اداکاروں کے ساتھ کام کرنے پر فخر کا اظہار کیا اور کہا کہ انہوں نے فلم میں اچھے اداکاروں کو کاسٹ کیا ہے جبکہ اوم پوری بھی گل مکئی میں دکھائی دیں گے اور ان کی یہ آخری فلم ہوگی اور ساتھ ہی ایسی فلم بھی ہوگی جو ان کی موت کے بعد ریلیز ہو رہی ہے

سرمد کھوسٹ نے وزیر اعظم عمران خان سے مدد مانگ لی


’گل مکئی‘ کی کاسٹ اور مکمل ٹیم بھارتی ہے جب کہ اس کی پروڈکشن بھی بھارت میں ہی ہوئی ہے اس پر بات کرتے ہوئے امجد خان نے بتایا کہ جس وقت انہوں نے فلم پر کام شروع کیا اس وقت پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی تھی اور بھارت میں پاکستانی اداکاروں کے کام کرنے پر پابندی عائد تھی جس وجہ سے انہوں نے پاکستانی اداکاروں کو کاسٹ نہیں کیا

فلم ’گل مکئی‘ رواں ماہ کے اختتام پر بھارت سمیت دنیا بھر میں ریلیز کی جائے گی

Comments are closed.