ملالہ نے فلم جگت میں قدم رکھ دیئے

0
147

پاکستانی نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے فلم جگت میں قدم رکھ دئے ہیں.

ہالی وڈ کی شوبز ویب سائٹ کے مطابق ملالہ یوسف زئی کی پروڈکشن کمپنی ’ایکسٹرا کریکلر‘ بھارتی اسٹوڈیو کے ساتھ مل کر اپیل ٹی وی پلس کے لئے دستاویزی فلم تیارکرے گی۔ ملالہ کی فلم کمپنی کی جانب سے تیار کی جانے والی دستاویزی فلم جنوبی کوریا کے ایک جزیرے کی ماہی گیرخواتین سے متعلق ہے۔ ابتدائی طورپر ملالہ یوسف زئی کی پروڈکشن کمپنی اپیل کے لئے تین فلمیں بنائے گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 2020 میں اے ایف پی کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا نوبل انعام یافتہ تعلیمی و سماجی رہنما ملالہ یوسف زئی اب عالمی امور پر مبنی فلم میں نظر آئیں گی۔ اقوام متحدہ نے عالمی امور پر مبنی اپنی اس فلم کے لیے ملالہ یوسف زئی اور گلوکارہ بیونس سمیت دیگر مشہور شخصیت کو منتخب کیا ہے۔ اقوام متحدہ نے بتایا تھا کہ اس فلم میں ایک بہتر اور ترقی یافتہ دُنیا کی تعمیر کے لیے درکار اقدامات کا تعین کیا گیا ہے کیونکہ عالمی وبا کرونا وائرس کی وجہ سے دُنیا بھر میں کافی مسائل پیدا ہوگئے ہیں۔

فلم کا نام ‘ارجنٹ سلوشن فار ارجنٹ ٹائمز’ تھا جس کا پریمیئر 19 ستمبر 2020 کو اقوام متحدہ کے یوٹیوب چینل پر پیش کیا گیا تھا. عالمی امور پر مبنی یہ فلم سیارے کی نشاندہی پر مشتمل ہے جو 10 سالوں میں ہماری دُنیا کو تبدیل کرسکتی ہے۔ اس فلم میں گلوکارہ بیونس، ملالہ یوسف زئی، ڈان چیڈل، مشیل یہو اور وائٹیکر نظر آئیں گے جبکہ عالمی امور پر مبنی اس فلم میں اقوام متحدہ کی ڈپٹی سیکریٹری جنرل آمنہ محمد اور سیکریٹری جنرل انتونیو گٹیرس شامل ہونے کا بتایا گیا تھا.

دوسری جانب اقوام متحدہ نے بتایا تھا کہ آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ جولیا رابرٹس اس فلم کی ریڈیو نشریات اور پوڈ کاسٹ ورژن کی میزبانی کرنے کا کہا گیا تھا.

Leave a reply