کامن ویلتھ گیمز 2022 کی تقریب میں ملالہ یوسف زئی کو مدعو کیا گیا جس میں انہوں نے افتتاحی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے پاکستان میں بچیوں کی تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کیا اوردوران تقریب پاکستان میں بچیوں کی تعلیم پر خصوصی ڈاکومینٹری بھی چلائی گئی۔


تقریب میں خطاب کرتے ہوئے ملالہ یوسف زئی کا کہنا تھا کہ: خواتین کی معاشرے میں شرکت اور اسکولوں تک سب کی رسائی ضروری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ: "میں چاہتی ہوں کہ ہماری خواتین مکمل طور میں ہمارے معاشرے میں برابر کی حصہ دار ہوں اور ہر بچہ اسکول جائے تاکہ مکمل تعلیم حاصل کرے.”


ملالہ یوسف زئی نے مزید کہا کہ: "میرے لئے کامن ویلتھ گیمز کی افتتاحی تقریب میں آنا اعزاز کی بات ہے۔”

ان کا کہنا تھا کہ: یہاں 72 ملکوں کے ایتھلیٹس آئے ہوئے ہیں لہذا ان سب کو برمنگھم آمد پر خوش آمدید کہتی ہوں۔

معروف کرکٹ صحافی نے کامن ویلتھ گیمز 2022 کی تقریب میں ملالہ یوسف زئی کی شرکت پر کہا پاکستان کیلئے یہ اعزاز کی بات ہے کہ ہماری پاکستانی لڑکی ملالہ کامن ویلتھ گیمز 2022 کی آغازی تقریب میں خطاب کررہی ہے.

علاوہ ازیں: کامن ویلتھ گیمز 2022 کی تقریب میں ملکہ برطانیہ کی 1958 سے آج تک مختلف ممالک کے سربراہان سے ملاقات کی وڈیو دکھائی گئی۔

تقریب میں ملکہ برطانیہ کی جگہ پرنس چارلس نے شرکت کی اور ملکہ کا کامن ویلتھ ممالک کے عوام کے نام خصوصی پیغام پڑھ کر سنایا.

تقریب میں پاکستان کا ایک سو تین رُکنی دستہ شریک ہوا، مارچ پاسٹ میں ریسلر انعام بٹ اور ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف نے پاکستانی دستے کی سربراہی کی۔

گیمز کے لیے پاکستانی دستے میں 103 کھلاڑی ہیں جن میں کوچنگ اسٹاف اور آفیشلز شامل ہیں۔

علاوہ ازیں 68 پاکستانی کھلاڑی 12 مختلف کھیلوں میں اپنے جوہر دکھائیں گے.

ان میں 27 خواتین کھلاڑی بھی شامل ہیں

Shares: