دادو، نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی جوہی کے سیلاب زدہ علاقے چھاندان پہنچ گئیں

وزیر تعلیم سندھ سید سردار شاہ بھی ملالہ یوسف زئی کے ہمراہ ہیں. وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ملا لہ یوسفزئی کے سیلاب زدہ علاقے کے دورے کو سراہا ،وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ملالہ کے دورے سے سندھ میں انسانی بحران کی آواز عالمی سطح تک پہنچے گی،

ملالہ نے سیلاب متاثرین سے ملاقات کی ان کے مسائل سنے ، انتظامیہ کی جانب سے ملالہ یوسف زئی کو سیلاب کی تباہ کاریوں سے آگاہ کیا گیا،ملالہ سیلاب متاثرہ خواتین کے ساتھ گھل مل گئیں، انکے کیمپ میں جا کر ان کی حالت زار دیکھی، نوبل انعام یافتہ ملا لہ یوسفزئی نے متاثرین سیلاب کے ٹینٹ سٹی کا دورہ کیا وزیرتعلیم سندھ سردار شاہ کی جانب سے ملا لہ یوسفزئی کوبریفنگ دی گئی جس میں بتایا گیا کہ 12ہزار اسکولوں میں 20 لاکھ بچوں کی تعلیم متاثرہوئی سندھ میں ابھی بھی متعدد علاقے زیرآب ہیں سروے کرکے اسکولوں کے نقصانات کا تعین کیا جائے گا،

نوبل انعام یافتہ ملا لہ یوسفزئی نے بچوں کی تعلیم متاثر ہونے پر اظہارتشویش کیا، ملا لہ یوسفزئی نے کیمپ میں خواتین کے مسائل سنے ملا لہ یوسفزئی نے خواتین کو حوصلہ دیا اور کہا کہ آپ خواتین مشکل وقت کا مقابلہ کر رہی ہیں،

ملالہ یوسفزئی پر پاکستان میں دہشت گردی کا حملہ ہوا تھا جس کے بعد ملالہ علاج کے لئے بیرون ملک گئی تھیں ، ملالہ اب سیلاب زدہ علاقوں کے دورے کے لئے پاکستان آئی ہیں، وہ گزشتہ روز کراچی پہنچیں ،کراچی پہنچنے پر ملالہ کو سخت سیکورٹی دی گئی، انہوں نے ایک رات کراچی میں ہی قیام کیا، ملالہ یوسفزئی نے گزشتہ روز ایک نجی کالج کا بھی دورہ کیا،اس موقع پر گلوکار شہزاد رائے، شیخ الجامعہ ڈاکٹر خالد محمود عراقی اور دیگر اہم شخصیات بھی ملالہ یوسف زئی کے ہمراہ تھیں۔ ملالہ یوسفزئی نے تعلیم کے فروغ پر کالج انتظامیہ سے گفتگو کی اور پاکستان میں تعلیمی اداروں کو مزید تیز تر کرنے پر بھی زور دیا

خیال رہے کہ سوات میں سال 2015 میں طالبان کی جانب سے حملے میں زخمی ہونے کے بعد ملالہ یوسف زئی بیرون ملک چلی گئی تھیں جس کے بعد وہ دوسری مرتبہ پاکستان آئی ہیں۔

 گزشتہ دنوں وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے نیویارک میں موجود تھے 

پاکستانی نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے فلم جگت میں قدم رکھ دئے ہیں.

وزیراعظم شہبازشریف کی ملالہ ملالہ یوسفزئی سے ملاقات، لڑکیوں کی تعلیم پر تبادلہ خیال کیا گیا.

ملالہ یوسف زئی کی کس سے شادی ہوئی؟نوجوان منظرعام پرآگیا،

ملالہ کا پارٹنر بن کر رہنے کا بیان درست یا غلط؟ اسمبلی میں بحث

Shares: