سیلاب زدہ علاقوں میں ملیریا سےصورت حال بگڑ رہی ہے،کچھ کیا جائے:پاکستان کی یونیسیف کو درخواست

0
38

اسلام آباد : پاکستان نے سیلاب زدہ علاقوں میں ملیریا کی بگڑتی صورتحال پر یونیسیف سے رابطہ کرکے ادویات فراہم کرنے کی درخواست کردی۔تفصیلات کے مطابق سندھ اور بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ملیریا کیسز میں تیزی سے اضافہ جاری ہے۔

وزارت قومی صحت کے ذرائع نے بتایا کہ پاکستان نے سیلاب زدہ علاقوں میں ملیریا کی بگڑتی صورتحال پر یونیسیف سے رابطہ کیا اور بخار کی گولی پیراسٹامول اور ملیریا کی دوا فراہمی کی درخواست کی۔ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان کی درخواست پر یونیسیف نے بخار کی دوا پیراسٹامول کی پچیس لاکھ گولیاں جبکہ ملیریا کے علاج کی دس لاکھ گولیاں فراہمی کی منظوری دے دی ہے۔

سہ فریقی سیریز؛ قومی ٹیم نیوزی لینڈ پہنچ گئی

ذرائع کے مطابق دس لاکھ گولیوں سے ملیریا کے چار لاکھ مریضوں کا علاج ممکن ہو سکے گا، یونیسیف کی جانب سے فراہم کردہ ادویات کی کھیپ سات اکتوبر تک پاکستان پہنچنے کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹوریٹ آف ملیریا کنٹرول پروگرام نے صوبوں کی مشاورت سے پیراسٹامول اور ملیریا دوا کی تقسیم کا پلان تیار ہے۔

حکومت اورکسان اتحاد میں مذاکرات کامیاب،دھرنا ختم کرنے کا اعلان

وفاق کی ہدایت پر صوبوں نے بخار اور ملیریا دوا سے متعلق اپنا ڈیمانڈ نوٹ بھجوا دیا ہے، ۔سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا حکومت کو ملیریا اور بخار کی دوا حسب ضرورت فراہم کی جائے گی۔

یاد رہے کہ سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں میں مختلف بیماریوں کے ہزاروں کیسز رپورٹ ہورہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں میں ڈائیریا ، ڈینگی، ملیریا سمیت دیگر امراض پھیل چکے ہی جس کے پیش نظر گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 2 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔محکمہ صحت سندھ کی جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بیماریوں کے سبب 2 افراد جان بحق ہوچکے ہیں ، دونوں افراد کا تعلق جامشورو سے تھا۔

امریکی فلمی اداکار ، ہدایتکار ، پروڈیوسر ، کمپوزر۔ہرفن مولا

محکمہ صحت سندھ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈائیریا کے 9 ہزار 914 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ یکم جولائی تا آج تک ریلیف کیمپس میں ڈائریا کے 6 لاکھ 48ہزار 884 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران جلدی امراض کے شکار مزید 1 ہزار 362کیسز رپورٹ ہوئے البتہ یکم جولائی سے آج تک ریلیف کیمپس میں 7 لاکھ 14ہزار 666 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ محکمہ صحت سندھ نے بتایا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملیریا کے مشتبہ 7 ہزار 929 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ ریلیف کیمپس میں آج تک ملیریا کے مشتبہ 3لاکھ 2 ہزار 442 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔محکمہ صحت سندھ کے مطابق مجموعی طور پر 3.2 ملین افراد کو ریلیف کیمپوں میں طبی امداد فراہم کی گئی ہے جبکہ یکم جولائی سے اب تک ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 339ہوگئی ہے۔

Leave a reply