قصور
غیر معیاری  ملاوٹ شدہ پیٹرول کی سرعام فروخت،لوگ سخت پریشان،ڈی سی قصور سے کاروائی کا مطالبہ
تفصیلات کے مطابق قصور ضلع بھر میں غیر معیاری ملاوٹ شدہ پیٹرول کی فروخت جاری ہے
ایک تو آئے روز  پیٹرول مہنگا ہوتا جا رہا ہے اوپر سے پیٹرول ملاوٹ شدہ ہے جس کے باعث موٹر سائیکلوں و گاڑیوں کا نقصان ہو رہا ہے اور  لوگوں کی پریشانی بڑھ گئی ہے
قصور کے بیشتر پیٹرول پمپوں سے شہریوں نے ملاوٹ شدہ پیٹرول ملنے کی شکایت کی ہے
موٹر سائیکل مکینکوں نے بھی تصدیق کی ہے کہ لوگوں کی موٹر سائیکل خرابی دیکھنے پر یہ بات سامنے آ رہی ہے کہ پیٹرول میں پانی یا اور کوئی کیمیکل موجود ہے جس کے باعث لوگوں کی موٹر سائیکلیں خراب ہو رہی ہیں
شہریوں نے ملاوٹ شدہ پیٹرول کی فروخت کو ختم کرنے کیلئے ڈی سی قصور سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے








