مصر کےچرچ میں آگ: مسلمان نوجوان نے خود زخمی ہو کر متعدد جانیں بچا لیں

0
41

قاہرہ: مسلمان نوجوان مصر کے دارالحکومت قاہرہ کے قریب شہر کے گرجا گھر میں لگی آگ میں پھنسے متعدد لوگوں کو باہر نکالنے کوشش میں زخمی ہو گیا-

باغی ٹی وی : عالمی خبررساں ادارے کے مطابق نوجوان محمد یحیٰی ابو مروان نے اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے پانچ بچوں سمیت متعدد لوگوں کی جان بچائی ،امدادی کام کے دوران ابومروان کی پاؤں کی ہڈی ٹوٹ گئی اور اب ہسپتال میں ہیں۔

مصر: حکومت کا چرچ میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کو 100,000 مصری پاؤنڈ دینے کا…

ابو مروان کا کہنا ہے کہ وہ گرجا گھر کے قریب ہی رہتے ہیں، وقوعہ کے روز وہ اپنے گھر سے نکلے تو دیکھا گرجا گھر میں ہولناک آگ لگی ہوئی اور اندر سے لوگ ’بچاؤ بچاؤ‘ کی آوازیں لگا رہے ہیں۔

ابو مروان کے مطابق یہ منظر دیکھتے ہی وہ جان کی پروا کیے بغیر آگ میں کود پڑے اور پھنسے لوگوں کو بچانے کی کوشش کی عینی شاہدین نے کہا ہے کہ نوجوان محمد ابو مروان نے پانچ بچوں کو گرجا گھر سے باہر نکالا ہے جبکہ متعدد مرد اور خواتین کی نکلنے میں مدد کی ہے-

ایک عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ آگ میں محصور ایک بزرگ کو جب نکالنے گئے تو اٹھاتے وقت وہ پھسل گئے اور پیر میں شدید زخم لگ گئے بزرگ کو اٹھائے لنگڑاتے ہوئے جب باہر آئے تو درد کی وجہ سے زمین پر بیٹھ گئے۔

دوسری طرف امبابہ ہسپتال کی طبی ٹیم نے کہا ہے کہ ابو مروان کا پیر ٹوٹ گیا ہے اور اور ہڈی جڑنے کے لیے دو ماہ کا عرصہ درکار ہے۔

مصرمیں کالج کے پہلے سال ہی میڈیکل کی طلبہ کی ریکارڈ تعداد ناکام

واضح رہے کہ قاہرہ کے نزدیک شہر کے گرجا گھر میں آگ لگنے سے 41 افراد ہلاک ہوئے ہیں جیزہ کے امبابہ محلے میں واقع قبطیوں کے ابوصفین چرچ میں آتشزدگی کے وقت پانچ ہزار افراد جمع تھے، سیکیورٹی ذرائع نے بتایا تھا کہ گرجا گھر میں اجتماعی دعائیہ تقریب کے دوران میں بجلی کے شارٹ سرکٹ سے آگ لگی تھی-

قبطی مشرق وسطیٰ کی سب سے بڑی عیسائی برادری ہیں، جو مصر کی 103 ملین آبادی میں سے کم از کم 10 ملین ہیں مصر حالیہ برسوں میں کئی مہلک آگ کا شکار ہو چکا ہے مارچ 2021 میں، قاہرہ کے مشرقی مضافات میں ایک ٹیکسٹائل فیکٹری میں آگ لگنے سے کم از کم 20 افراد ہلاک ہو گئے 2020 میں، دو ہسپتالوں میں آگ لگنے سے کوویڈ کے 14 مریض ہلاک ہوئے۔

ایران میں ہیٹ اسٹروک سے 500 سے زائد مزدوراسپتال داخل، متعدد جاں بحق ہوگئے

Leave a reply