ایران میں ہیٹ اسٹروک سے 500 سے زائد مزدوراسپتال داخل، متعدد جاں بحق ہوگئے

0
59

جنوبی ایران میں تیل اور گیس کے مختلف پراجیکٹس کے 500 سے زائد کارکن حالیہ دنوں میں شدید درجہ حرارت کی وجہ سے ہسپتال میں پہنچ گئے جن میں سے متعدد ہلاک ہو گئے ہیں۔

باغی ٹی وی : ایرانی میڈیا کے مطابق آئل سیکٹر کے مزدوروں کی یونین نے ہفتے کے روز اعلان کیا کہ شہر میں اس ہفتےکم از کم دو افراد ہیٹ اسٹروک اور شدید گرمی میں کام کے بوجھ کی وجہ سے شدید تھکن اور کمزاوری سے ہلاک ہوئے ہیں۔

سلمان رشدی پر حملہ قاسم سلیمانی کے قاتلوں کے لیے ایک انتباہ ہے،ایرانی رکن پارلیمنٹ

ملک کے جنوبی حصوں میں، جہاں زیادہ تر تیل اور گیس کے پلانٹ واقع ہیں، درجہ حرارت 50 ڈگری سیلسیس سے زیادہ – فارن ہائیٹ پیمانے پر تقریباً 122 تک بڑھنے کے باوجود، حکومت کے ذیلی ٹھیکیدار چند گھنٹوں کے لیے بھی مزدوروں کو کام سے ریلیکس دینے کو تیار نہیں-

اطلاعات کے مطابق صوبہ بوشہر کے بندرگاہی شہر اسالویہ میں کام کے حالات اتنے خراب ہیں کہ روزانہ کم از کم 100 کارکن ہیٹ اسٹروک میں مبتلا ہو کر اسپتالوں میں پہنچ جاتے ہیں ، کیونکہ درجہ حرارت 53 ڈگری تک پہنچ چکا ہے اور نمی 90 فیصد سے زیادہ ہے۔

اسلحے کی تجارت قبول نہیں کی جائے گی،امریکا

دو ہفتے قبل تیل کی دولت سے مالا مال خوزستان کے صوبائی دارالحکومت میں کام کے دوران ایک اور مزدور کی موت ہو ئی تھی جب کہ درجہ حرارت زیادہ ہونے کی وجہ سے سرکاری دفاتر اور کاروبار بند ہو گئے تھے۔

جبکہ ایران میں خراب معاشی صورتحال کے درمیان گزشتہ تین ماہ میں کم از کم 10 مزدوروں نے اپنی ملازمتوں سے برطرفی اور "روزی کے مسائل” کی وجہ سے خودکشی کر لی ہے۔ تازہ ترین واقعہ ہفتے کے روز مغربی شہر الام میں پیش آیا۔

امریکہ کی ‘زیادہ سے زیادہ دباؤ’ پابندیوں کے چار سالوں کے بعد خوراک کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہونے کے بعد، ایرانی ورکرز اور ریٹائرڈ ملازمین زیادہ تنخواہوں کے مطالبے کے لیے باقاعدہ احتجاج یا ہڑتالیں کر رہے ہیں۔

مئی میں غربت، مہنگائی اور کم اجرتوں کے خلاف مزدوروں، دکانوں کے مالکان اور اساتذہ کی طرف سے بڑے پیمانے پر مظاہروں کو سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں بھاری کریک ڈاؤن اور متعدد گرفتاریوں کا سامنا کرنا پڑا۔

متحدہ عرب امارات میں ریت کا طوفان

Leave a reply